☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 16887 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ ، وَابْنَ مَسْعُودٍ ، وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، مُعَاوِيَةُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ" أَمَا عَلِمْتَ عُمَرَ حِينَ انْقَضَى أَجَلُهُ، وَابْنَ مَسْعُودٍ بِالْعِرَاقِ حِينَ انْقَضَى أَجَلُهُ، وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، كَانُوا يَسْتَبْرِئُونَ الْأَمَةَ بِحَيْضَةٍ، حَتَّى كَانَ مُعَاوِيَةُ فَكَانَ يَقُولُ: حَيْضَتَانِ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے کہا کہ کیا آپ نہیں جانتے کہ حضرت عمر، حضرت ابن مسعود اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ م اپنی وفات تک اس بات کے قائل تھے کہ ایک حیض سے باندی کے حاملہ نہ ہونے کا پتہ چل جاتا ہے۔ جبکہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ دو حیض تک انتظار کے قائل تھے۔ حضرت زہری نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک اور صاحب بتاتا ہوں اور وہ حضرت عبادہ بن صامت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17451، ترقيم محمد عوامة 16887)
حدیث نمبر: 16888 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " يَسْتَبْرِئُ الْأَمَةَ بِحَيْضَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ باندی کے حمل سے محفوظ ہونے کا ایک حیض سے پتہ چل جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17453، ترقيم محمد عوامة 16888)
حدیث نمبر: 16889 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ صِلَةَ وَقُثَمٍ، وَنَاجِيَةَ، قَالَا: " أَيُّمَا رَجُلٍ يَسْتَبْرِئُ جَارِيَةً فَلَا يَقْرَبْهَا حَتَّى تَحِيضَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صلہ، قثم اور ناجیہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے کوئی باندی خریدی تو وہ اسے حیض آنے تک اس کے قریب نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17454، ترقيم محمد عوامة 16889)
حدیث نمبر: 16890 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، فِي الْأَمَةِ الَّتِي تُوطَأُ، قَالَ:" إذَا بِيعَتْ أَوْ أُعْتِقَتْ فَلِيَسْتَبْرِئهَا بِحَيْضَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس باندی کے بارے میں فرماتے ہیں جس سے اس کے مالک نے وطی کی ہو، کہ جب اسے بیچا جائے یا آزاد کیا جائے تو وہ ایک حیض کے ذریعے اپنے رحم کی پاکی کا یقین کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17455، ترقيم محمد عوامة 16890)
حدیث نمبر: 16891 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ رَجُلٍ اشْتَرَى جَارِيَةً لَهَا زَوْجٌ , قَالَ:" يَسْتَبْرِئُ رَحِمَهَا بِحَيْضَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا اگر آدمی نے کسی ایسی باندی کو خریدا جس کا کوئی خاوند ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک حیض سے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17456، ترقيم محمد عوامة 16891)
حدیث نمبر: 16892 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " مَنِ اشْتَرَى جَارِيَةً فَلَا يَقْرَبْهَا حَتَّى يَسْتَبْرِئَهَا بِحَيْضَةٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص باندی خریدے وہ اس وقت تک اس کے پاس نہ جائے جب تک ایک حیض کے ذریعے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17457، ترقيم محمد عوامة 16892)
حدیث نمبر: 16893 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" بِحَيْضَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بھی ایک حیض کو کافی سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17458، ترقيم محمد عوامة 16893)
حدیث نمبر: 16894 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " يَسْتَبْرِئُ الْأَمَةَ بِحَيْضَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک حیض تک رحم کے خالی ہونے کا یقین کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17459، ترقيم محمد عوامة 16894)
حدیث نمبر: 16895 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: اشْتَرَيْتُ الْأَمَةَ، قَالَ:" تَسْتَبْرِئُهَا بِحَيْضَةٍ وَاحِدَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب باندی خریدی گئی تو ایک حیض تک اس کے پاک ہونے کا یقین کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17460، ترقيم محمد عوامة 16895)
حدیث نمبر: 16896 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، قَالَا: " يَسْتَبْرِئُ الْأَمَةَ بِحَيْضَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطا اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ باندی کے حمل سے خالی ہونے کا یقین ایک حیض تک کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17461، ترقيم محمد عوامة 16896)
حدیث نمبر: 16897 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " مَنِ اشْتَرَى جَارِيَةً فَلِيَسْتَبْرِئهَا بِحَيْضَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص باندی خریدے وہ ایک حیض تک اس کے حمل سے خالی ہونے کا انتظار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17462، ترقيم محمد عوامة 16897)