☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی خاص چیز کے عوض نکاح کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← کسی خاص چیز کے عوض نکاح کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 16831 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ وَكِيعٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جَدَّتِهِ، أَنَّ أَبَاهَا، " تَزَوَّجَ امْرَأَةً بِخَادِمٍ لَهَا فَخَاصَمَتْ أَبَاهَا إلَى شُرَيْحٍ، فَقَضَى لَهَا بِخَادِمٍ وَقَضَى لِلْمَرْأَةِ بِقِيمَةِ الْخَادِمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن قیس کی دادی فرماتی ہیں کہ ان کے باپ نے ایک عورت سے میری خادمہ کے عوض شادی کی۔ میں یہ مقدمہ لے کر قاضی شریح کی عدالت میں گئی تو انہوں نے میرے لئے خادمہ کا اور اس عورت کے لئے خادمہ کی قیمت کا فیصلہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17390، ترقيم محمد عوامة 16831)
حدیث نمبر: 16832 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي " رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى أَنْ يُعْتِقَ أَبَاهَا فَلَمْ يَقْدِرْ عَلَيْهِ , قَالَ: عَلَيْهِ قِيمَةُ الْأَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے اس بات کے عوض شادی کی کہ وہ اس عورت کے باپ کو آزاد کرے گا اور وہ اس کی آزادی پر قادر نہ ہوسکا تو اس پر اس کے باپ کی قیمت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17391، ترقيم محمد عوامة 16832)
حدیث نمبر: 16833 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٍ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ حَمَّادً عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ عَلَى أَنْ يُحجَّهَا، قَالَ:" هُوَ جَائِزٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے عورت سے اس شرط پر شادی کی کہ وہ اسے حج کرائے گا تو یہ جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17392، ترقيم محمد عوامة 16833)
حدیث نمبر: 16834 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي " الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ امْرَأَةً عَلَى أَنَّ صَدَاقَهَا عِتْقُ أَبِيهَا فَلَمْ يَسَعْهُ قَالَ: لَهَا قِيمَةُ الْأَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے اس بات کے عوض شادی کی کہ وہ اس عورت کے باپ کو آزاد کرے گا اور وہ اس کی آزادی پر قادر نہ ہوسکا تو اس پر اس کے باپ کی قیمت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17393، ترقيم محمد عوامة 16834)
حدیث نمبر: 16835 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي " رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى أَنْ يُحِجَّهَا ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، قَالَ: لَهَا نِصْفُ أَدْنَى مَا يَحُجُّ بِهِ إنْسَانٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے عورت سے اس شرط پر شادی کی کہ وہ اسے حج کرائے گا لیکن اسے دخول سے پہلے طلاق دے دی تو اس پر حج کے خرچے کا نصف لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17394، ترقيم محمد عوامة 16835)