☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی نکاح میں یہ شرط لگائے کہ عورت کو دن یا رات میں کوئی حصہ نہیں ملے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← ایک آدمی نکاح میں یہ شرط لگائے کہ عورت کو دن یا رات میں کوئی حصہ نہیں ملے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 16824 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ، في رجل تزوج امرأة وشرط لها" مَا قَسَمْتُ لَكِ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ وَرَضِيَتْ بِهِ , وَإِلَّا هَذَا شَرْطٌ فَاسِدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نکاح میں یہ شرط لگائے کہ عورت کو دن یا رات میں کوئی حصہ نہیں ملے گا۔ اور عورت اس پر راضی ہو تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ شرط فاسد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17381، ترقيم محمد عوامة 16824)
حدیث نمبر: 16825 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: كَانَ يُسْأَلُ عَنِ " الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فَيَشْتَرِطُ عَلَيْهَا أَنْ لَا يَأْتِيَهَا كَذَا وَكَذَا وَلَا يُنْفِقُ عَلَيْهَا إلَّا شَيْئًا مَعْلُومًا , قَالَ: إنَّمَا الصُّلْحُ الَّذِي أَمَرَ اللَّهُ بِهِ بَعْدَ الدُّخُولِ , وَكَانَ يَكْرَهُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری اس شخص کے بارے میں جو نکاح میں یہ شرط لگائے کہ وہ اس کے پاس نہیں آئے گا اور اس پر صرف معلوم مقدار ہی خرچ کرے گا، فرماتے ہیں کہ وہ صلح جس کا قرآن میں حکم ہے وہ تو ایک مرتبہ کے جماع کے بعد ہے۔ گویا ایسا کرنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17382، ترقيم محمد عوامة 16825)
حدیث نمبر: 16826 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: سُئِلَ يُونُسُ، عَنِ الشَّرْطِ فِي النِّكَاحِ، فَقَالَ: كَانَ الْحَسَنُ:" لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا إذَا كَانَتْ عَلَانِيَةً".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس سے نکاح میں لگائی جانے والی شرط کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت حسن تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے اگر وہ علانیہ ہو، جبکہ حضرت ابن سیرین ابتداء میں مکروہ خیال کرتے تھے اور اگر بعد میں لگائی جائے تو وہ بھی کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17383، ترقيم محمد عوامة 16826)
حدیث نمبر: 16827 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ " الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ امْرَأَةٌ فَيَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فَيَشْتَرِطُ لِهَذِهِ يَوْمًا وَلِهَذِهِ يَوْمَيْنِ؟ قَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اپنی بیویوں میں سے ایک کے ساتھ ایک دن اور دوسری کے ساتھ دو دن مقرر کرلے توا نہوں نے فرمایا کہ ایسا کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17385، ترقيم محمد عوامة 16827)