☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر عورت کو نامرد سے چھٹکارے کے لئے اختیار دیا جائے تو اسے نکاح کی بقاء اور اختتام کے بارے میں اختیار ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر عورت کو نامرد سے چھٹکارے کے لئے اختیار دیا جائے تو اسے نکاح کی بقاء اور اختتام کے بارے میں اختیار ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 16767 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سال پورا ہونے پر عورت کو اختیار دیا جائے گا چاہے تو نکاح کو باقی رکھے اور چاہے تو ختم کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17317، ترقيم محمد عوامة 16767)
حدیث نمبر: 16768 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ: كَتَبَ إلَيَّ عُمَرُ :" أَنْ أَجِّلْهُ سَنَةً، فَإِنِ اسْتَطَاعَهَا وَإِلَّا خَيِّرْهَا، فَإِنْ شَاءَتْ أَقَامَتْ وَإِنْ شَاءَتْ فَارَقَتْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے خط لکھا کہ نامرد کو ایک سال کی مہلت دو، اگر وہ جماع پر قادر ہوجائے تو ٹھیک ورنہ عورت کو اختیار دے دو، چاہے تو نکاح کو باقی رکھے اور چاہے تو ختم کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17319]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17319، ترقيم محمد عوامة 16768)