☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شادی کے بعد اگر کوئی عورت آکر اس بات کا دعویٰ کرے کہ میں نے دونوں کو دودھ پلایا ہے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← شادی کے بعد اگر کوئی عورت آکر اس بات کا دعویٰ کرے کہ میں نے دونوں کو دودھ پلایا ہے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 16683 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعْتَمِرٌ ، مُحَمَّدِ بْنِ عُثَيْمٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ البَيْلَمَانِيِّ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثَيْمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ البَيْلَمَانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سُئِلَ نَبِيُّ اللَّهِ " مَا يَجُوزُ فِي الرَّضَاعِ مِنَ الشُّهُودِ؟ قَالَ: رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور 5 سے رضاعت کے گواہوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ایک آدمی اور ایک عورت کافی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17222، ترقيم محمد عوامة 16683)
حدیث نمبر: 16684 مصنف ابن ابی شیبہ
عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: " تَزَوَّجْتُ ابْنَةَ أَبِي إهَابٍ التَّمِيمِيِّ فَلَمَّا كَانَتْ صَبِيحَةَ مِلْكِهَا جَاءَتْ مَوْلَاةٌ لِأَهْلِ مَكَّةَ، فَقَالَتْ: إنِّي أَرْضَعْتُكُمَا، فَرَكِبَ عُقْبَةُ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْمَدِينَةِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، وَقَدْ سَأَلْتُ أَهْلَ الْجَارِيَةِ فَأَنْكَرُوا، فَقَالَ: كَيْفَ وَقَدْ قِيلَ، فَفَارَقَهَا وَنَكَحَتْ غَيْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن حارث فرماتے ہیں کہ میں نے ابو اہاب تمیمی کی بیٹی سے شادی کی، شادی کی صبح مکہ کی ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ عقبہ سوار ہو کر مدینہ منورہ حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارا قصہ عرض کیا، ساتھ یہ بتایا کہ میں نے لڑکی کے گھر والوں سے سوال کیا لیکن انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ حضور 5 نے فرمایا کہ اب تو کہا جاچکا ہے! پس عقبہ بن حارث نے اس عورت کو چھوڑ کر کسی اور سے شادی کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17223، ترقيم محمد عوامة 16684)
حدیث نمبر: 16685 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إذَا كَانَتِ الْمَرْأَةُ مَرْضِيَّةً جَازَتْ شَهَادَتُهَا فِي الرَّضَاعَةِ، وَيُؤْخَذُ بِيَمِينِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب دودھ پلانے کا اقرار کرنے والی عورت راضی لوگوں میں سے ہو تو رضاعت میں اس کی گواہی جائز ہے اور اس کی قسم کا اعتبار کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17224، ترقيم محمد عوامة 16685)
حدیث نمبر: 16686 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، أَنَّ عُمَرَ ، " رَدَّ شَهَادَةَ امْرَأَةٍ فِي الرَّضَاعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ بن خالدکہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رضاعت کے معاملے میں ایک عورت کی گواہی کو رد کردیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17225، ترقيم محمد عوامة 16686)
حدیث نمبر: 16687 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَلَّامِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ فَائِدٍ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَزَعَمَتْ أَنَّهَا قَدْ أَرْضَعَتْهُمَا، فَأَتَى عَلِيًّا فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" هِيَ امْرَأَتُكَ لَيْسَ أَحَدٌ يُحَرِّمُهَا عَلَيْكَ" , وَإِنْ تَنَزَّهْتَ فَهُوَ أَفْضَلُ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکیر بن فائد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے شادی کی تو ایک عورت نے آکر دعویٰ کیا کہ اس نے دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ وہ آدمی مسئلہ لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ تیری بیوی ہے اسے کوئی تجھ پر حرام نہیں کرسکتا۔ البتہ اگر تو اس سے علیحدہ ہوجائے تو بہتر ہے۔ اس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17226، ترقيم محمد عوامة 16687)
حدیث نمبر: 16688 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ مَعْنِ بْنِ عِيسَى، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ امْرَأَةً فِي زَمَانِ عُثْمَانَ جَاءَتْ إلَى أَهْلِ بَيْتٍ، فَقَالَتْ:" قَدْ أَرْضَعْتُكُمْ، فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک عورت ایک میاں بیوی کے پاس آئی اور دعویٰ کیا کہ اس نے ان دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ اس پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17228، ترقيم محمد عوامة 16688)
حدیث نمبر: 16689 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ:" كَانَتِ الْقُضَاةُ يُفَرِّقُونَ بَيْنَ الرَّجُلِ وَامْرَأَتِهِ بِشَهَادَةِ الْمَرْأَةِ فِي الرَّضَاعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ قاضی حضرات رضاعت میں ایک عورت کی گواہی پر میاں بیوی کے درمیان تفریق کرا دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17229، ترقيم محمد عوامة 16689)
حدیث نمبر: 16690 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " شَهَادَةُ الْمَرْأَةِ الْعَاقِلَةِ تَجُوزُ فِي الرَّضَاعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ایک عاقلہ عورت کی گواہی رضاعت کے معاملے میں کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17230، ترقيم محمد عوامة 16690)
حدیث نمبر: 17229 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ:" كَانَتِ الْقُضَاةُ يُفَرِّقُونَ بَيْنَ الرَّجُلِ وَامْرَأَتِهِ بِشَهَادَةِ الْمَرْأَةِ فِي الرَّضَاعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ قاضی حضرات رضاعت میں ایک عورت کی گواہی پر میاں بیوی کے درمیان تفریق کرا دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17229، ترقيم محمد عوامة 16689)