☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 16564 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ مُرَّةَ عَنِ " الرَّجُلِ يَشْتَرِي أَوْ يَسْبِي الْجَارِيَةَ الْمَجُوسِيَّةَ، ثُمَّ يَقَعُ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ تُعَلَّمَ الْإِسْلَامَ قَالَ: لَا يَصْلُحُ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ میں نے مرہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص مجوسیہ باندی کو خریدے یا قیدی بنا کر لائے تو اس کے اسلام قبول کرنے سے پہلے اس سے وطی کرسکتا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ ایسا کرنا درست نہیں۔ میں نے سعید بن جبیر سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو یہ اس مجوسیہ سے بہتر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17095، ترقيم محمد عوامة 16564)
حدیث نمبر: 16565 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " إذَا كَانَتْ وَلِيدَةً مَجُوسِيَّةً فَإِنَّهُ لَا يَنْكِحُهَا حَتَّى تُسْلِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ مجوسیہ لڑکی کے مسلمان ہونے سے پہلے اس سے نکاح نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17097، ترقيم محمد عوامة 16565)
حدیث نمبر: 16566 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " لَا تَقْرَبِ الْمَجُوسِيَّةَ حَتَّى تَقُولَ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالَتْ ذَلِكَ فَهُوَ مِنْهَا إسْلَامٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب تک مجوسیہ لا الہ الا اللہ کا اقرار نہ کرے مسلمان مرد اس کے قریب نہیں جاسکتا۔ جب وہ اقرار کرلے تو مسلمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17098، ترقيم محمد عوامة 16566)
حدیث نمبر: 16567 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، فِي الْمَجُوسِيَّةِ، قَالَ:" لايَقْرَبُهَا حَتَّى تُسْلِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ مجوسیہ کے اسلام قبول کرنے سے پہلے مسلمان اس کے قریب نہیں جاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17099، ترقيم محمد عوامة 16567)
حدیث نمبر: 16568 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الْمَجُوسِيَّةِ تَكُونُ عندَ الرَّجُلِ، قَالَ:" لَا يَطَؤُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مجوسیہ سے وطی کرنا درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17100، ترقيم محمد عوامة 16568)
حدیث نمبر: 16569 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا سُبِيَتِ الْمَجُوسِيَّةُ وَعَبَدَةُ الْأَوْثَانِ عُرِضَ عَلَيْهِنَّ الْإِسْلَامُ، فَإِنْ أَسْلَمْنَ وُطِئْنَ وَاسْتُخْدِمْنَ وَإِنْ أَبَيْنَ أَنْ يُسْلِمْنَ اسْتُخْدِمْنَ وَلَمْ يُوطَأْنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب مجوسی اور بت پرست عورتیں قیدی بنائی جائیں تو انہیں اسلام کی دعوت دی جائے گی اور اسلام قبول کرنے پر اصرار کیا جائے گا۔ اگر وہ اسلام قبول کرلیں تو ان سے وطی کرنا بھی درست اور خدمت لینا بھی درست۔ اگر اسلام قبول نہ کریں تو ان سے وطی تو نہیں کی جائے گی البتہ خدمت لی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17101، ترقيم محمد عوامة 16569)
حدیث نمبر: 16570 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ مُثَنَّى، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَشْتَرِيَ الرَّجُلُ الْجَارِيَةَ الْمَجُوسِيَّةَ فَيَتَسرَّاهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ مجوسیہ باندی خرید کر اس میں تصرف کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17102، ترقيم محمد عوامة 16570)
حدیث نمبر: 16571 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ مُثَنَّى، قَالَ: كَانَ عَطَاءٌ، وَطَاوُسٌ، وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ: " لَا يَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ يَتَسَرَّى الرَّجُلُ الْمَجُوسِيَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مثنیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت عمرو بن دینار کے نزدیک مجوسیہ باندی میں تصرف کرنا جائز ہے جبکہ حضرت سعید بن مسیب اسے مکروہ خیال فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17103، ترقيم محمد عوامة 16571)
حدیث نمبر: 16572 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَاذَانُ، قَالَ: نَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ مَاعِزٍ، عَنْ رَبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، قَالَ: " إذَا أَصَبْتَ الْأَمَةَ الْمُشْرِكَةَ فَلَا تَأْتِيهَا حَتَّى تُسْلِمَ وَتَغْتَسِلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ جب تمہیں کوئی مشرکہ باندی ملے تو اس سے تب تک جماع نہ کرو جب تک وہ اسلام قبول کرکے غسل نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17105، ترقيم محمد عوامة 16572)