☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو توعورت کے لئے کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو توعورت کے لئے کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 16561 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: " إذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ وَبِالرَّجُلِ عَيْبٌ لَمْ تَعْلَمْ بِهِ ؛ جُنُونٌ أَوْ جُذَامٌ أَوْ بَرَصٌ خُيِّرَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو تو عورت کے لئے اختیار ہے کہ چاہے تو اس کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17091، ترقيم محمد عوامة 16561)
حدیث نمبر: 16562 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ وَبِهِ الْبَرَصُ، قَالَ:" كَانَ لَا يَرَاهُ مِنَ الرَّجُلِ شَيْئًا، وَأَمَّا الْجُذَامُ فَإِنْ شَاءَتْ أَقَرَّتْ مَعَهُ وَإِنْ شَاءَتْ فَارَقَتْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد مرد میں پھلبہری کا مرض معلوم ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور اگر کوڑھ نکلے تو عورت کے لئے اختیار ہے کہ چاہے تو اس کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17092، ترقيم محمد عوامة 16562)
حدیث نمبر: 16563 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ وَهُوَ أَيُّوبُ عَنْ قَتَادَةَ، فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَبِهِ جُنُونٌ أَوْ دَاءٌ عُضَالٌ لَا تَعْلَمُ بِهِ قَالَ:" هِيَ بِالْخِيَارِ إذَا عَلِمَتْ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد مرد میں جنون یا کوئی اور بیماری ظاہر ہو تو عورت کے لئے اختیار ہے کہ چاہے تو اسی مرد کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔ حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ یہ عورت اس مرد کی بیوی ہے وہ چاہے تو اسے رکھے اور چاہے تو طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17093، ترقيم محمد عوامة 16563)