☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اورپھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیاحکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اورپھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیاحکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 16550 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " مَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَبِهَا بَرَصٌ أَوْ جُذَامٌ أَوْ جُنُونٌ فَدَخَلَ بِهَا فَلَهَا الصَّدَاقُ بِمَا يَسْتَحِلُّ مِنْ فَرْجِهَا وَذَلِكَ غُرْمٌ عَلَى وَلِيِّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے، پھر اسے پتہ چلے کہ عورت کو کوڑھ، پھلبہری یا جنون ہے، لیکن وہ اس عورت سے دخول کرے تو فرج کے استحلال کی وجہ سے مرد پر مہر واجب ہوگا۔ جس کا تاوان عورت کے ولی سے لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17080]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17080، ترقيم محمد عوامة 16550)
حدیث نمبر: 16551 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: كَانَ عَلِيُّ، يَقُولُ فِي الْمَجْنُونَةِ وَالْبَرْصَاءِ" إنْ دَخَلَ فَهِيَ ؛امْرَأَتُهُ وَإِنْ لَمْ يَدْخُلْ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے پاگل یا پھلبہری کی شکار عورت سے شادی کی پھر اس سے دخول کیا تو وہ اس کی بیوی ہے اور اگر دخول نہ کیا تو دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17081، ترقيم محمد عوامة 16551)
حدیث نمبر: 16552 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " أَرْبَعٌ لَا يَجُوزُ فِي بَيْعٍ وَلَا نِكَاحٍ: الْبَرْصَاءُ وَالْمَجْنُونَةُ وَالْمَجْذُومَةُ وَذَاتُ الْقَرْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ چار عورتوں سے نہ نکاح جائز ہے نہ باندی ہونے کی صورت میں انہیں خریدنا درست ہے: پھلبہری کا شکار، پاگل، کوڑھی، رحم یا شرمگاہ کی بیماری کا شکار عورت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17082، ترقيم محمد عوامة 16552)
حدیث نمبر: 16553 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ:" أَنَّ رَجُلًا تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَدَخَلَ بِهَا ثُمَّ وَجَدَ بِهَا عَيْبًا، فَكَتَبَ إلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي ذَلِكَ , فَكَتَبَ لَهُ أَنَّهُ قَدْ أَتَمَّهُمْ عَلَى مَا هُوَ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ، فَأَجَازَهَا عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھر اس میں کوئی عیب معلوم ہوا۔ تو اس بارے میں اس نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا۔ انہوں نے جواب میں فرمایا کہ اس عورت کو اپنے پاس ہی رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17083، ترقيم محمد عوامة 16553)
حدیث نمبر: 16554 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، سُئِلَ عَنِ " الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فَيَدْخُلُ بِهَا فَيَظْهَرُ عَلَيْهَا دَاءٌ، أَنَّهُ كَانَ يُوجِبُهَا عَلَيْهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور اس سے دخول بھی کرلے، پھر بعد میں کوئی بیماری ظاہر ہو تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کی ذمہ داری مرد پر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17084، ترقيم محمد عوامة 16554)
حدیث نمبر: 16555 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ:" لَيْسَ لَهُ إلَّا أَمَانَةُ أَصْهَارِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ مرد کے لئے صرف رشتے داری کی امانت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17085، ترقيم محمد عوامة 16555)
حدیث نمبر: 16556 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " الْحُرَّةُ لَا تُرَدُّ مِنْ عَيْبٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کسی عیب کی وجہ سے آزادعورت کو واپس نہیں کیا جاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17086، ترقيم محمد عوامة 16556)
حدیث نمبر: 16557 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ شُرَيْحٍ، أَنَّهُ" كَانَ يُعَوِّضُ الْبَرْصَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح پھلبہری کا شکار عورت کا عوض مرد کو دلایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17087، ترقيم محمد عوامة 16557)
حدیث نمبر: 16558 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، بُرْدٍ ، مَكْحُولٍ ، وَالزُّهْرِيِّ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، وَالزُّهْرِيِّ , قَالَا فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَدَخَلَ فَرَأَى بِهَا جُنُونًا أَوْ جُذَامًا أَوْ بَرَصًا أَوْ عَفَلًا:" إنَّهَا تُرَدُّ مِنْ هَذَا، وَلَهَا الصَّدَاقُ الَّذِي اسْتَحَلَّ بِهِ فَرْجَهَا الْعَاجِلُ وَالْآجِلُ، وَصَدَاقُهَا عَلَى مَنْ غَرَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول اور حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھر اس میں پاگل پن، کوڑھ، پھلبہری یا رحم کی بیماری ظاہرہوئی تو اس عورت کو واپس کیا جائے گا اور اسے عاجل یا آجل مہر ملے گا جس سے آدمی نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا۔ اس مہر کی ذمہ داری اس شخص پر ہوگی جس نے مرد کو رشتہ کرنے پر ابھارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17088، ترقيم محمد عوامة 16558)
حدیث نمبر: 16559 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، جَمِيلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ جَمِيلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ ، أَوْ كَعْبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً مِنْ غِفَارٍ فَقَعَدَ مِنْهَا مَقْعَدَ الرَّجُلِ مِنَ الْمَرْأَةِ فَأَبْصَرَ بِكَشْحِهَا بَرَصًا فَقَامَ عنهَا، فَقَالَ:" سَوِّي عَلَيْكَ ثِيَابَكِ وَارْجِعِي إلَى بَيْتِكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک غفاریہ عورت سے شادی کی، جب آپ ان سے ہم بستری فرمانے لگے تو اس کے جسم پر پھلبہری کے نشان دیکھے، آپ نے ان سے فرمایا کہ اپنے کپڑے سیدھے کرلو اور اپنے گھرواپس چلی جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17089، ترقيم محمد عوامة 16559)
حدیث نمبر: 16560 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " لَا تُرَدُّ الْحُرَّةُ مِنْ عَيْبٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ آزادعورت کو عیب کی وجہ سے واپس نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17090، ترقيم محمد عوامة 16560)