☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يكون عنده الأختان مملوكتان فيطأهما جميعا
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← في الرجل يكون عنده الأختان مملوكتان فيطأهما جميعا
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 14
حديث رقم: 16507 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ عَمِّهِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ رَجُلٍ لَهُ أَمَتَانِ أُخْتَانِ وَطِئَ إحْدَاهُمَا ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَطَأَ الْأُخْرَى، قَالَ:" لَا حَتَّى يُخْرِجَهَا مِنْ مِلْكِهِ , قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ زَوَّجَهَا عَبْدَهُ , قَالَ: لَا حَتَّى يُخْرِجَهَا عَنْ مِلْكِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن ایوب کے چچا کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی کے پاس دو مملوک بہنیں ہوں تو کیا وہ ان دونوں سے جماع کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں ایسا کرنا درست نہیں۔ ا لبتہ ایک کو اپنی ملکیت سے نکال کر ایسا کرسکتا ہے۔ میں نے سوال کیا کہ اگر ان میں سے ایک کی اپنے غلام سے شادی کرا دے تو پھر کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں جب تک ایک کو اپنی ملکیت سے نکال نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17032، ترقيم محمد عوامة 16507)
حديث رقم: 16508 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، وَوَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ، أَنَّ ابْنَ الْكَوَّاءِ، سَأَلَ عَلِيًّا ، عَنِ الْجَمْعِ بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ، فَقَالَ:" حَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ وَأَحَلَّتْهُمَا أُخْرَى وَلَسْتُ أَفْعَلُ أَنَا وَلَا أَهْلِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن کو اء نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ کیا آدمی دو بہنوں کو جمع کرسکتا ہے۔؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک آیت نے اسے حلال اور دوسری نے حرام کیا ہے۔ البتہ میں اور میرے اہل ایسا نہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17033، ترقيم محمد عوامة 16508)
حديث رقم: 16509 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: أَغْضَبُوا ابْنَ مَسْعُودٍ فِي الْأُخْتَيْنِ الْمَمْلُوكَتَيْنِ , فَغَضِبَ وَقَالَ:" حَمَلَ أَحَدُكُمْ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو اس بات پر بہت غصہ آتا کہ کوئی شخص دو بہنوں کو جمع کرے۔ آپ فرماتے کہ تم لوگوں کو اپنے مملوکوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17034، ترقيم محمد عوامة 16509)
حديث رقم: 16510 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، فِي رَجُلٍ يَكُونُ لَهُ الْأَمَتَانِ الْأُخْتَانِ فَيَطَأُ إحْدَاهُمَا، قَالَ:" لَا يَطَأُ الْأُخْرَى حَتَّى يُخْرِجَهَا عَنْ مِلْكِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص کی ملکیت میں دو بہنیں ہوں، ایک سے جماع کیا ہو تو کیا دوسری سے جماع کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں جب تک صحبت شدہ کو اپنی ملکیت سے نہ نکال دے اس وقت تک جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17035، ترقيم محمد عوامة 16510)
حديث رقم: 16511 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنْ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنْ عَمَّارٍ، قَالَ: " مَا حَرَّمَ اللَّهُ مِنَ الْحَرَائِرِ شَيْئًا إلَّا وَقَدْ حَرَّمَهُ مِنَ الْإِمَاءِ، إلَّا أَنَّ الرَّجُلَ قَدْ يَجْمَعُ مَا شَاءَ مِنَ الْإِمَاءِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمار فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ آزاد عورتوں میں حرام کیا ہے وہ باندیوں میں بھی حرام کیا ہے۔ البتہ آدمی باندیوں کو جتنا چاہے رکھ سکتا ہے۔ (ان کی تعداد مقرر نہیں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17036، ترقيم محمد عوامة 16511)
حديث رقم: 16512 مصنف ابن أبي شيبة
عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ، قَالَ: سُئِلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، عَنِ الْأُخْتَيْنِ عَنْ مِلْكِ الْيَمِينِ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا , فَقَالَ:" أَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ وَحَرَّمَتْهَا آيَةٌ وَأَمَّا أَنَا فَمَا أُحِبُّ أَنْ أَفْعَلَ ذَلِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ کیا دو مملوک بہنوں سے جماع کیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ کتاب اللہ کی ایک آیت نے اسے حلال اور دوسری نے حرام کیا ہے۔ البتہ میں تو ایسا ہرگز نہیں کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17037، ترقيم محمد عوامة 16512)
حديث رقم: 16513 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ مَيْمُونٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ لَهُ أَمَتَانِ أُخْتَانِ وَقَعَ عَلَى إحْدَاهُمَا أَيَقَعُ عَلَى الْأُخْرَى؟ قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" لَا يَقَعُ عَلَى الْأُخْرَى مَا دَامَتِ الَّتِي وَقَعَ عَلَيْهَا فِي مِلْكِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ کیا دو مملوک بہنوں سے جماع کیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب تک جماع شدہ باندی اس کی ملک میں ہے اس کی بہن سے جماع نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17038، ترقيم محمد عوامة 16513)
حديث رقم: 16514 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ رَجُلٍ عندَهُ أَمَتَانِ أَيَطَؤُهُمَا؟ فَقَالَ:" أَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ وَحَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ" ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن حنفیہ سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی کی ملکیت میں دو بہنیں ہوں تو کیا وہ ان دونوں سے جماع کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک آیت نے انہیں حلال اور دوسری نے حرام قرار دیا ہے۔ پھر میں حضرت سعید بن مسیب کے پاس آیا تو انہوں نے بھی محمد بن حنفیہ والی بات کہی۔ پھر میں نے حضرت ابن منبہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل کردہ شریعت کے مطابق دو بہنوں کو نکاح میں جمع کرنے والا ملعون ہے۔ اس میں تفصیل نہیں تھی کہ دونوں آزادہوں یاباندیاں۔ عبد العزیز کہتے ہیں کہ میں نے جاکر ابن منبہ کی بات سعید بن مسیب کو بتائی تو انہوں نے اللہ کی تکبیر بیان کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17039، ترقيم محمد عوامة 16514)
حديث رقم: 16515 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ مُبَارَكٍ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ عَائِشَةَ L4049، أَنَّهَا كَرِهَتْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس عمل کو مکروہ قراردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17043]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17043، ترقيم محمد عوامة 16515)
حديث رقم: 16516 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ لَهُ أَمَتَانِ أُخْتَانِ فَغَشِيَ إحْدَاهُمَا ثُمَّ أَمْسَكَ عنهَا هَلْ لَهُ أَنْ يَغْشَى الْأُخْرَى , قَالَ:" كَانَ يُعْجِبُهُ أَنْ لَا يَغْشَاهَا حَتَّى تَخْرُجَ عنهُ هَذِهِ الَّتِي غَشِيَ مِنْ مِلْكِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص کی ملکیت میں دو بہنیں ہوں، ایک سے جماع کیا ہو تو کیا دوسری سے جماع کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں جب تک صحبت شدہ کو اپنی ملکیت سے نہ نکال دے اس وقت تک جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17044، ترقيم محمد عوامة 16516)
حديث رقم: 16517 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ , قَالَا: " إذَا كَانَتْ عندَ الرَّجُلِ أُخْتَانِ فَلَا يَقْرَبَنَّ وَاحِدَةً مِنْهُمَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کی ملکیت میں دو بہنیں ہوں تو دونوں میں سے ایک کے قریب نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17045، ترقيم محمد عوامة 16517)
حديث رقم: 16518 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَابْنِ سِيرِينَ , قَالَا: " يَحْرُمُ مِنْ جَمْعِ الْإِمَاءِ مَا يَحْرُمُ مِنْ جَمْعِ الْحَرَائِرِ إلَّا الْعَدَدَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سوائے تعداد کے باندیوں اور آزاد عورتوں سے صحبت کے احکامات ایک جیسے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17046، ترقيم محمد عوامة 16518)
حديث رقم: 16519 مصنف ابن أبي شيبة
عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عُثْمَانَ عَنِ الْأُخْتَيْنِ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا , فَقَالَ:" أَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ وَحَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ، وَلَا آمُرُكَ وَلَا أَنْهَاكَ" فَلَقِيَ عَلِيًّا بِالْبَابِ، فَقَالَ: عَمَّنْ سَأَلْتَهُ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" لَكِنِّي أَنْهَاكَ، وَلَوْ كَانَ لِي عَلَيْكَ سَبِيلٌ ثُمَّ فَعَلْتُ ذَلِكَ لَأَوْجَعْتُكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص کی ملکیت میں دو بہنیں ہوں، ایک سے جماع کیا ہو تو کیا دوسری سے جماع کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک آیت نے انہیں حلال اور دوسری نے حرام قرار دیا ہے۔ البتہ میں نہ اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ اس سے منع کرتا ہوں۔ پھر وہ سوال کرنے والا دروازہ پر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملا اور ان سے اسی بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں اس سے منع کرتا ہوں اور اگر مجھے تم پر قدرت ہوئی اور تم نے ایسا کیا تو میں تمہیں سزا دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17047، ترقيم محمد عوامة 16519)
حديث رقم: 16520 مصنف ابن أبي شيبة
النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّ حَيًّا مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ سَأَلُوا مُعَاوِيَةَ عَنْ" أُخْتَيْنِ مِمَّا مَلَكَتِ الْيَمِينُ يَكُونَانِ عندَ الرَّجُلِ فَيَطَؤُهُمَا؟ قَالَ: لَيْسَ بِذَلِكَ بَأْسٌ , فَسَمِعَ بِذَلِكَ النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ ، فَقَالَ: أَفْتَيْتَ بِكَذَا وَكَذَا قَالَ: نَعَمْ , قَالَ: أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَتْ عندَ رَجُلٍ أُخْتُهُ مَمْلُوكَةٌ كَانَ يَجُوزُ لَهُ أَنْ يَطَأَهَا , فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ إنَّمَا رَدَدْتنِي أَدْرِكْ فَقُلْ لَهُمُ اجْتَنِبُوا ذَلِكَ فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لَهُمْ , قَالَ: قُلْتُ: إنَّمَا هِيَ الرَّحِمُ مِنَ الْعَتَاقَةِ وَغَيْرِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ عرب کے ایک قبیلے نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ کیا آدمی دومملوک بہنوں سے جماع کرسکتا ہے؟ انہوں نے اس کے جواز کا فتوی دیا۔ یہ بات حضرت نعمان بن بشیر کو پہنچی، انہوں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں پوچھاتو انہوں نے اس فتویٰ کا اقرار کیا۔ اس پر حضرت نعمان بن بشیرنے فرمایا کہ آپ یہ بتائیں کہ اگر وہ باندی کسی ایسے شخص کے پاس ہوتی جس کی بہن باندی ہو تو کیا اس کے لئے اس سے وطی کرنا جائز ہے؟ یہ سن کر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم نے میری آنکھیں کھول دیں۔ تم ان لوگوں کے پاس جاؤ اور انہیں ایسا کرنے سے منع کرو۔ ان کے لئے ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔ حضرت قاسم بن محمد کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ یہ آزادی وغیرہ کا رحمی رشتہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17048، ترقيم محمد عوامة 16520)