☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 16487 مصنف ابن ابی شیبہ
عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، فِي " الرَّجُلِ يَقَعُ عَلَى أُمِّ امْرَأَتِهِ، قَالَ: تَحْرُمُ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی ساس سے صحبت کی تو اس کی بیوی اس پر حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17010، ترقيم محمد عوامة 16487)
حدیث نمبر: 16488 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " حُرْمَتَانِ أَنْ تَخْطَاهُمَا وَلَا يُحَرِّمُهُمَا ذَلِكَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بیٹی سے مجامعت کی وجہ سے ماں اور ماں سے مجامعت کی وجہ سے بیٹی حرام ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17011، ترقيم محمد عوامة 16488)
حدیث نمبر: 16489 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إلَى رَجُلٍ نَظَرَ إلَى فَرْجِ امْرَأَةٍ وَابْنَتَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو رحمت کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے جس نے کسی عورت اور اس کی بیٹی کی شرمگاہ کودیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17012، ترقيم محمد عوامة 16489)
حدیث نمبر: 16490 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، حَجَّاجٍ ، أَبِي هَانِئٍ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ نَظَرَ إلَى فَرْجِ امْرَأَةٍ لَمْ تَحِلَّ لَهُ أُمُّهَا وَلَا ابْنَتُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہانی سے روایت ہے کہ حضور 5 نے ارشاد فرمایا کہ اگر کسی شخص نے کسی عورت کی شرمگاہ کو دیکھا تو اس کے لئے اس کی ماں اور بیٹی حلال نہیں رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17013، ترقيم محمد عوامة 16490)
حدیث نمبر: 16491 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وَعَامِرٍ، في " رَجُلٍ وَقَعَ عَلَى ابْنَةِ امْرَأَتِهِ، قَالَا: حُرِّمَتَا عَلَيْهِ كِلَاهُمَا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کی بیٹی سے جماع کیا تو وہ دونوں اس پر حرام ہوجائیں گی۔ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ علماء کہا کرتے تھے کہ جب آدمی نے کسی عورت کے ایسے حصے کو دیکھا جسے دیکھنا حلال نہیں تھا یا اسے شہوت کے ساتھ چھوا تو وہ عورت اور اس کی ماں اور بیٹی اس پر حرام ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17014، ترقيم محمد عوامة 16491)
حدیث نمبر: 16492 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا أَتَى الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ حَرَامًا حُرِّمَتْ عَلَيْهِ ابْنَتُهَا وَإِنْ أَتَى ابْنَتَهَا حُرِّمَتْ عَلَيْهِ أُمُّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے کسی عورت سے زنا کیا تو اس کی بیٹی اور ماں اس پر حرام ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17016، ترقيم محمد عوامة 16492)
حدیث نمبر: 16493 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسبحٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ، عَنْ " رَجُلٍ فَجَرَ بِأَمَةٍ فَأَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَ أُمَّهَا قَالَ: لَا يَتَزَوَّجُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن مسبح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے اس مرد کے بارے میں سوال کیا کہ جس نے کسی عورت سے زنا کیا تو کیا وہ اس کی ماں سے شادی کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17017، ترقيم محمد عوامة 16493)
حدیث نمبر: 16494 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، عَنْ " رَجُلٍ زَنَا بِأُمِّ امْرَأَتِهِ , قَالَا: أَحَبُّ إِلَيْنَا أَنْ يُفَارِقَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا کہ جس نے اپنی بیوی کی ماں سے زنا کیا تو اب اس کے لئے کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک ان کا جدا ہوجانا بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17018، ترقيم محمد عوامة 16494)
حدیث نمبر: 16495 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا غَمَزَ الرَّجُلُ الْجَارِيَةَ لِشَهْوَةٍ لَمْ يَتَزَوَّجْ أُمَّهَا وَلَا ابْنَتَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی باندی کو شہوت سے چھوا تو وہ اسکی ماں اور بہن سے شادی نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17019، ترقيم محمد عوامة 16495)
حدیث نمبر: 16496 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ، قَالَا: " إذَا فَجَرَ الرَّجُلُ بِامْرَأَةٍ فَإِنَّهَا تَحِلُّ لَهُ وَلَا يَحِلُّ لَهُ شَيْءٌ مِنْ بَنَاتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے کسی عورت سے زنا کیا تو اس عورت سے شادی کرنا تو اس کے لئے جائز ہے لیکن وہ اس کی کسی بیٹی سے نکاح نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17020، ترقيم محمد عوامة 16496)
حدیث نمبر: 16497 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: كَانَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، وَالْحَسَنُ، " يَكْرَهَانِ أَنْ يَمَسَّ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ، يَعني فِي الرَّجُلِ يَقَعُ عَلَى أُمِّ امْرَأَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید اور حضرت حسن اس با ت کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ آدمی اس عورت کو چھوئے جس کی ماں سے اس نے صحبت کی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17021، ترقيم محمد عوامة 16497)
حدیث نمبر: 16498 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، عَنْ " رَجُلٍ يَفْجُرُ بِأُمِّ امْرَأَتِهِ، فَقَالَ: أَمَّا الْأُمُّ فَحَرَامٌ وَأَمَّا الْبِنْتُ فَحَلَالٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید رشک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی ساس سے زنا کیا تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ماں حرام ہوجائے گی اور بیٹی حلال رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17022، ترقيم محمد عوامة 16498)