☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يملك عقدة المرأة (أتحل) لأبيه إذا لم يدخل بها؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← في الرجل يملك عقدة المرأة (أتحل) لأبيه إذا لم يدخل بها؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 16466 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ جَرَّاحٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " إذَا تَزَوَّجَ الِابْنُ لَمْ تَحِلَّ لِلْأَبِ دَخَلَ بِهَا أَوْ لَمْ يَدْخُلْ، وَإِذَا دَخَلَ الْأَبُ لَمْ تَحِلَّ لِلِابْنِ دَخَلَ بِهَا أَوْ لَمْ يَدْخُلْ بِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کسی عورت سے نکاح کیا تو وہ عورت اس کے باپ کے لئے حلال نہیں خواہ اس نے ازدواجی ملاقات کی ہو یا نہ کی ہو۔ اور اسی طرح اس کے بیٹے کے لئے بھی حلال نہیں خواہ اس نے ازدواجی ملاقات کی ہو یا نہ کی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16988، ترقيم محمد عوامة 16466)
حديث رقم: 16467 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " مَنْ مَلَكَ عُقْدَةَ امْرَأَةٍ فَقَدْ حُرِّمَتْ عَلَى ابْنِهِ وَعَلَى أَبِيهِ، وَأَيُّهُمَا جَرَّدَ فَنَظَرَ إلَى الْعَوْرَةِ ؛ كَذَلِكَ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کسی عورت سے نکاح کیا تو وہ عورت اس کے بیٹے اور باپ پر حرام ہوجائے گی۔ اسی طرح ان دونوں میں سے کسی نے کسی عورت کی شرم گاہ دیکھی تو وہ بھی دوسرے کے لئے حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16989، ترقيم محمد عوامة 16467)
حديث رقم: 16468 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ:" أَيُّهُمَا مَلَكَ عُقْدَةَ امْرَأَةٍ فَقَدْ حُرِّمَتْ عَلَى الْآخَرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ باپ اور بیٹے میں سے کسی نے بھی کسی عورت سے نکاح کیا تو وہ عورت دوسرے کے لئے حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16990، ترقيم محمد عوامة 16468)
حديث رقم: 16469 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ أَبِي حُرَّةَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الرَّجُلِ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا أَيَتَزَوَّجُهَا أَبُوهُ؟ فَكَرِهَهُ، وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى: وَحَلائِلُ أَبْنَائِكُمُ سورة النساء آية 23
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس سے ازدواجی ملاقات سے پہلے اسے طلاق دے دی تو کیا اس آدمی کا باپ اس عورت سے نکاح کرسکتا ہے؟ انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا اور قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَحَلاَئِلُ أَبْنَائِکُمْ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16991، ترقيم محمد عوامة 16469)
حديث رقم: 16470 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ , قَالَا: " ثَلَاثُ آيَاتٍ مُبْهَمَاتٌ: وَحَلائِلُ أَبْنَائِكُمُ سورة النساء آية 23 , وَ مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ سورة النساء آية 22 , وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ سورة النساء آية 23"،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ تین آیات مبہم ہیں { وَحَلاَئِلُ أَبْنَائِکُمْ } B{ مَا نَکَحَ آبَاؤُکُمْ } C { وَأُمَّہَاتُ نِسَائِکُمْ } حضرت اشعث فرماتے ہیں اور یہ D چوتھی آیت مبہم نہیں ہے { وَرَبَائِبُکُمَ اللاَّتِی فِی حُجُورِکُمْ مِنْ نِسَائِکُمْ } راوی حضرت معاذ نے اس آیت کو آخر تک پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16992، ترقيم محمد عوامة 16470)
حديث رقم: 16471 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ فَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا لَمْ تَحِلَّ لِأَبِيهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس سے ازدواجی ملاقات نہ کی تو پھر بھی وہ اس کے باپ کے لئے حلال نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16994، ترقيم محمد عوامة 16471)