☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا توکیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا توکیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 16461 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي " الْمَرْأَةِ تَزَوَّجَتْ رَجُلًا عَلَى أَنَّهُ حُرٌّ فَوُجِدَ عَبْدًا، قَالَ: تُخَيَّرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو عورت کو اختیار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16983]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16983، ترقيم محمد عوامة 16461)
حدیث نمبر: 16462 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ " رَجُلٍ دَلَّسَ نَفْسَهُ لِامْرَأَةٍ، فَزَعَمَ أَنَّهُ حُرٌّ وَهُوَ عَبْدٌ قَالَ:" تُخَيَّرُ":
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو عورت کو اختیار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16984]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16984، ترقيم محمد عوامة 16462)
حدیث نمبر: 16463 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى عَنِ ابْنِ أَبِي ذَئِبٍ عَنِ الزُّهَرِيِّ، فِي امْرَأَةٍ غُرَّتْ بِعَبْدٍ وَكَانَتْ تَحْسَبُهُ حُرًّا، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ:" تُخَيَّرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عورت کو غلام کے بارے میں دھوکا دیا گیا وہ اسے آزاد سمجھتی رہی جبکہ وہ غلام تھا تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت کو اختیار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16985، ترقيم محمد عوامة 16463)
حدیث نمبر: 16464 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدٍ أَتَى قَوْمًا فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ حُرٌّ فَأَنْكَحُوهُ امْرَأَةً حُرَّةً، ثُمَّ عَلِمُوا بَعْدَ ذَلِكَ أَنَّهُ عَبْدٌ غُرَّتْ بِهِ، قَالَ:" إذَا عَلِمَتْ بِهِ فَإِنْ شَاءَتْ مَكَثَتْ عِنْدَهُ وَإِنْ شَاءَتْ فَارَقَتْهُ، وَلَا حَقَّ لَهُ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی غلام کسی قوم کے پاس آیا اور اس نے ان سے کہا کہ وہ آزاد ہے۔ لوگوں نے ایک آزاد عورت کی اس سے شادی کرادی۔ پھر بعد میں انہیں علم ہوا کہ یہ غلام تھا اور اس عورت کو دھوکا دیا گیا ہے؟ حضرت جابر نے فرمایا کہ جب اسے علم ہو تو اسے اختیار ہوگا کہ چاہے اس کے پاس رہے اور اگر چاہے تو اس سے جدائی اختیار کرلے۔ مرد کو عورت پر کوئی حق حاصل نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16986، ترقيم محمد عوامة 16464)
حدیث نمبر: 16465 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " أَيُّمَا عَبْدٍ جَاءَ إلَى حُرَّةٍ فَزَوَّجَتْهُ فَعَلِمَتْ بَعْدَ ذَلِكَ أَنَّهُ مَمْلُوكٌ، فَإِنْ شَاءَتِ اسْتَقَرَّتْ عندَهُ وَإِنْ شَاءَتْ فَارَقَتْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو عورت کو اختیار ہوگا کہ اس کے پاس رہے یا اس سے جدا ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16987، ترقيم محمد عوامة 16465)