☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
معجل اور مؤجل مہر کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← معجل اور مؤجل مہر کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 16439 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ مِسْوَرٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، كَتَبَ: " إذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بِالْمَرْأَةِ فَقَدْ وَجَبَ الْعَاجِلُ فَالْآجِلُ إلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ فِي الْآجِلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدا لعزیز نے اپنے ماتحتوں کے نام خط لکھا کہ جب آدمی اپنی بیوی سے ازدواجی تعلق قائم کرلے تو معجل اور مؤجل مہر واجب ہوجاتا ہے۔ البتہ اگر مؤجل کی شرط لگائی ہو تو پھر واجب نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16960، ترقيم محمد عوامة 16439)
حدیث نمبر: 16440 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي " الرَّجُلِ يُزَوِّجُ الرَّجُلَ إلَى مَيْسَرَةٍ , قَالَ: كَانَ يَقُولُ: إلَى مَوْتٍ أَوْ فِرَاقٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے آسانی سے مہر ادا کرنے کی شرط لگائی تو مہر کی ادائیگی موت یا جدائی پر فرض ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16961، ترقيم محمد عوامة 16440)
حدیث نمبر: 16441 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْآجِلِ مِنَ الْمَهْرِ:" هُوَ حَالٌّ إلَّا أَنْ تَكُونَ لَهُ مُدَّةٌ مَعْلُومَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر مہر مؤجل کی مدت معلومہ مقرر نہ ہو تو وہ فوری طور پر واجب ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16962، ترقيم محمد عوامة 16441)
حدیث نمبر: 16442 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ: " تَزَوَّجَ رَجُلٌ امْرَأَةً بِآجِلٍ وَعَاجِلٍ إلَى مَيْسَرَةَ فَقَدَّمَتْهُ إلَى شُرَيْحٍ، فَقَالَ: دُلَّنَا عَلَى مَيْسَرَةٍ نَأْخُذُهُ لَكَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے کسی عورت سے آسانی سے ادائیگی کی شرط پر مہر معجل اور مؤجل کے ساتھ نکاح کیا۔ عورت یہ مقدمہ لے کر حضرت شریح کی عدالت میں آئی تو انہوں نے اس عورت سے فرمایا کہ تم ہمیں آسانی کی تفصیل بتادو ہم تمہیں مہر دلوا دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16963، ترقيم محمد عوامة 16442)
حدیث نمبر: 16443 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إيَاسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، قَالَ:" إذَا دَخَلَ بِهَا فَلَا دَعْوَى لَهَا فِي الْآجِلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن معاویہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے عورت سے ازدواجی ملاقات کرلی تو اب عورت کے لئے مؤجل کا دعویٰ نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16964، ترقيم محمد عوامة 16443)
حدیث نمبر: 16444 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " الْعَاجِلُ وَالْآجِلُ إلَى مَوْتٍ أَوْ فُرْقَةٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مہر عاجل بھی آجل ہے اور اجل موت یا فرقت تک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16965، ترقيم محمد عوامة 16444)
حدیث نمبر: 16445 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ حَمَّادًا، يَقُولُ:" هُوَ حَالٌّ تَأْخُذِيهِ إذَا شِئْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر وہ چاہے تو وہ اسی وقت وصول کرسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16966، ترقيم محمد عوامة 16445)
حدیث نمبر: 16446 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَا فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَدَخَلَ بِهَا فَرَأَى بِهَا جُنُونًا أَوْ جُذَامًا أَوْ بَرَصًا أَوْ عَفَلًا" إنَّهَا تُرَدُّ مِنْ هَذَا وَلَهَا الصَّدَاقُ الَّذِي اسْتَحَلَّ بِهِ فَرْجَهَا الْعَاجِلُ وَالْآجِلُ، وَصَدَاقُهُ عَلَى مَنْ غَرة"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول اور حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھر اس عورت میں جنون، کوڑھ، برص یا شرم گاہ میں بال اگنے کی بیماری دیکھی تو ان بیماریوں کی وجہ سے اسے واپس بھیج سکتا ہے۔ البتہ عورت کو مہر ملے گا خواہ مؤجل ہو یا معجل۔ یہ مہر اس شخص پر واجب ہوگا جس نے آدمی کو اس عورت سے نکاح کرنے پر ابھارا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16967، ترقيم محمد عوامة 16446)