☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک شخص نے اپنی باندی کو اللہ کے لئے آزاد کیا تو وہ اس سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر ایک شخص نے اپنی باندی کو اللہ کے لئے آزاد کیا تو وہ اس سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 16410 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أنهما قَالَا: " إذَا أَعْتَقَهَا لِلَّهِ تَعَالَى فَلَا يَعُودُ فِيهَا , وَلَا يَرَيَانِ بَأْسًا أَنْ يَعْتِقَهَا لِيَتَزَوَّجَهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی باندی کو اللہ کے لئے آزاد کیا تو وہ اس میں اب رجوع نہ کرے۔ البتہ اگر شادی کرنے کے لئے آزاد کیا تو پھر کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16928، ترقيم محمد عوامة 16410)
حدیث نمبر: 16411 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنِ النَّخَعِيِّ، أَنَّهُ" كَرِهَ إذَا أَعْتَقَهَا لِلَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نخعی فرماتے ہیں کہ اگر اللہ کے لئے آزاد کیا تو نکاح کرنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16929، ترقيم محمد عوامة 16411)
حدیث نمبر: 16412 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَعْتِقَهَا ثُمَّ يَتَزَوَّجَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ قرار دیتے ہیں کہ آدمی آزاد کرکے اس سے نکاح کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16930، ترقيم محمد عوامة 16412)
حدیث نمبر: 16413 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَعْتِقَهَا لِوَجْهِ اللَّهِ تَعَالَى ثُمَّ يَتَزَوَّجَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب اس بات کو مکروہ قرار دیتے ہیں کہ آدمی اللہ کے لئے آزاد کرکے اس سے نکاح کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16931، ترقيم محمد عوامة 16413)
حدیث نمبر: 16414 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ بَشِيرَ بْنَ كَعْبٍ، قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: فَامْشُوا فِي مَنَاكِبِهَا سورة الملك آية 15، فَقَالَ لِجَارِيَتِهِ:" إنْ دَرَيْتِ مَا مَنَاكِبُهَا فَأَنْتِ حُرَّةٌ لِوَجْهِ اللَّهِ! , قَالَتْ: فَإِنَّ مَنَاكِبَهَا: جِبَالُهَا , فَكَأَنَّمَا سُفِعَ وَجْهَهُ وَرَغِبَ فِي جَارِيَتِهِ، فَجَعَلَ يَسْأَلُ عَنْ ذَلِكَ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَأْمُرُهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْهَاهُ حَتَّى لَقِيَ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" دَعْ مَا يَرِيبُكَ إلَى مَا لَا يَرِيبُكَ، فَإِنَّ الْخَيْرَ طُمَأْنِينَةٌ وَإِنَّ الشَّرَّ فِي رِيبَةٍ" فَتَرَلَ ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بشیر بن کعب نے یہ آیت پڑھی { فَامْشُوا فِی مَنَاکِبِہَا } پھر اپنی باندی سے کہا کہ اگر تم ”مناکبھا“ کا معنی بتادو تو تم آزاد ہو۔ اس نے کہا کہ اس سے مراد ”پہاڑ“ ہیں۔ یہ سنتے ہی بشیر بن کعب کا رنگ بدل گیا! وہ اپنی اس باندی سے محبت کرتے تھے۔ اب انہوں نے اس بارے میں لوگوں سے پوچھنا شروع کردیا کہ اسے آزاد کروں یا نہیں۔ بعض نے آزاد کرنے کو کہا اور بعض نے اس سے منع کیا۔ انہوں نے حضرت ابوا لدردائ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ دو اور اسے اختیار کرلو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے۔ خیر طمانیت کا نام ہے اور شک میں شر ہے۔ لہٰذا بشیر بن کعب نے اس باندی کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16932، ترقيم محمد عوامة 16414)