☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر غلام اپنی باندی بیوی کو دوطلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر غلام اپنی باندی بیوی کو دوطلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 16392 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَمِّيُّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، قَالَ: فِي رَجُلٍ، يَعني عَبْدٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَتَيْنِ وَهِيَ مَمْلُوكَةٌ فَأَعْتَقَا , فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ:" لَا يَتَزَوَّجُهَا حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی غلام اپنی باندی بیوی کو دو طلاقیں دے دے، پھر وہ دونوں آزاد ہوجائیں تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16909، ترقيم محمد عوامة 16392)
حدیث نمبر: 16393 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ باندی اگر کسی غلام کے نکاح میں ہو، پھر وہ اسے طلاق دے، پھر دونوں اکھٹے آزاد ہوجائیں تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16910، ترقيم محمد عوامة 16393)
حدیث نمبر: 16394 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عَامِرٍ، فِي الْعَبْدِ يُطَلِّقُ الْأَمَةَ تَطْلِيقَتَيْنِ فَيُعْتَقَانِ جَمِيعًا، قَالَ:" لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ باندی اگر کسی غلام کے نکاح میں ہو، پھر وہ اسے طلاق دے، پھر دونوں اکٹھے آزاد ہوجائیں تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16912، ترقيم محمد عوامة 16394)
حدیث نمبر: 16395 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَمَّنْ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ مَوْلًى لِبَنِي نَوْفَلٍ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَامْرَأَتِي مَمْلُوكَيْنِ فَطَلَّقْتُهَا تَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ أُعْتِقْنَا بَعْدَ ذَلِكَ فَأَرَدْتُ مُرَاجَعَتَهَا، فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ:" إنْ رَاجَعْتهَا فَهِيَ عندَكَ عَلَى وَاحِدَةٍ وَمَضَتِ اثْنَتَانِ , قَضَى بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الحسن (مولی بنی نوفل) فرماتے ہیں کہ میں اور میری بیوی دونوں مملوک تھے۔ میں نے اسے دو طلاقیں دے دیں۔ پھر ہم دونوں آزاد ہوگئے۔ میں اس سے رجوع کرنا چاہتا تھا۔ میں نے اس بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر تم اس سے رجوع کرو تو ایک طلاق کا حق لے کر رجوع کرو گے۔ دو طلاقیں گذر گئیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی یہی فیصلہ فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16913، ترقيم محمد عوامة 16395)
حدیث نمبر: 16396 مصنف ابن ابی شیبہ
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، شَيْبَانُ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَمْرِو بْنِ مُغِيثٍ ، أَبِي الْحَسَنِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، قال: نَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُغِيثٍ ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ مَوْلًى لِبَنِي نَوْفَلٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16914، ترقيم محمد عوامة 16396)
حدیث نمبر: 16397 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: " إذَا أُعْتِقَتْ فِي عِدَّتِهَا فَإِنَّهُ يَتَزَوَّجُهَا إنْ شَاءَ وَتَكُونُ عندَهُ عَلَى وَاحِدَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ اور حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر اسے عدت میں آزاد کردیا گیا تو اب خاوند اگر چاہے تو اس سے شادی کرلے اور اس کے پاس ایک طلاق کا حق رہ جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16915، ترقيم محمد عوامة 16397)