☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگرکوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے توکیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگرکوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے توکیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 16366 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وَ الشَّعْبِيِّ، قَالا: " إذَا كَانَتِ الْأَمَةُ تَحْتَ الْحُرِّ فَاشْتَرَاهَا بَطَلَ النِّكَاحُ , وَتَكُونُ جَارِيَةً لَهُ يَطَؤُهَا إنْ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کے نکاح میں باندی تھی، پھر اس نے باندی کو خرید لیا تو نکاح ختم ہوجائے گا اور وہ اس کی باندی ہوگی اگر چاہے تو اس سے وطی کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16880، ترقيم محمد عوامة 16366)
حدیث نمبر: 16367 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الرَّجُلِ" يُحِبُّ الْأَمَةَ ثُمَّ يَشْتَرِيهَا، قَالَ: أَذْهَبَ الرِّقُّ عُقْدَتَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی باندی کو خرید لیا تو رقیت نکاح کو ختم کردے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16881، ترقيم محمد عوامة 16367)
حدیث نمبر: 16368 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، فِي الرَّجُلِ" يَتَزَوَّجُ الْأَمَةَ ثُمَّ يَشْتَرِيهَا، قَالَ: يَطَؤُهَا بِالْمِلْكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے باندی سے شادی کی پھر اسے خرید لیا تو چاہے تو ملک کی وجہ سے اس سے وطی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16882، ترقيم محمد عوامة 16368)
حدیث نمبر: 16369 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ:" يَطَؤُهَا بِالْمِلْكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ ملک کی وجہ سے اس سے وطی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16883، ترقيم محمد عوامة 16369)
حدیث نمبر: 16370 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً، عَنِ الرَّجُلِ تَكُونُ تَحْتَهُ الْأَمَةُ فَيَشْتَرِيهَا، قَالَ:" هِيَ أَمَتُهُ يَصْنَعُ بِهَا مَا شَاءَ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی کے نکاح میں باندی ہو اور وہ اسے خرید لے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس کی باندی ہے وہ اس کے ساتھ جو چاہے کرے۔ میں نے یہی سوال حضرت زہری سے کیا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16884، ترقيم محمد عوامة 16370)
حدیث نمبر: 16371 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قال: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ، عَنْ رَجُلٍ كَانَتْ تَحْتَهُ أَمَةٌ فَاشْتَرَاهَا , قَالَ:" هَدَمَ الشِّرَاءُ النِّكَاحَ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کے نکاح میں باندی تھی پھر اس نے اسے خرید لیا۔ انہوں نے فرمایا کہ خریدنا نکاح کو ختم کردے گا۔ حضرت جعفر کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں میمون بن مہران سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اس کے لئے دونوں دروازوں سے جائز ہے، نکاح کے دروازے سے بھی اور ملکیت کے دروازے سے بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16886، ترقيم محمد عوامة 16371)
حدیث نمبر: 16372 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ رَجُلٍ كَانَتْ تَحْتَهُ أَمَةٌ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَةً ثُمَّ أَعْتَقَ الْعَبْدَ فَاشْتَرَى امْرَأَتَهُ , مَا مَنْزِلُهَا؟ قَالَ:" إذَا اشْتَرَاهَا فَهِيَ بِمَنْزِلَةِ السُّرِّيَّةِ" ؛ فَقَدْ أَفْتَى بِذَلِكَ عِكْرِمَةُ، وَالْحَسَنُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر و سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو، وہ اس کو ایک طلاق دے دے۔ پھر غلام کو آزاد کردیا گیا اور اس نے اپنی بیوی کو خرید لیا تو اس کی بیوی کا کیا درجہ ہوگا؟ انہوں نے فرمایا کہ جب اس کو خریدلیا تو وہ باندی کے مرتبے میں ہوگی۔ حضرت عکرمہ اور حضرت حسن بن ابی الحسن نے بھی یہی فتویٰ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16888، ترقيم محمد عوامة 16372)