☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يتزوج الأمة من كرهه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← الرجل يتزوج الأمة من كرهه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 16308 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: فِي " الْحُرِّ يَتَزَوَّجُ الْأَمَةَ، قَالَ: مَا ازْلَحَفَّ عَنِ الزِّنَا إلَّا قَلِيلًا لِقَوْلِهِ: وَأَنْ تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَكُمْ سورة النساء آية 25، قَالَ: يَقُولُ عَنْ نِكَاحِ الْأَمَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ کسی آزاد شخص نے باندی سے نکاح کیا تو وہ زنا سے تھوڑا سا پیچھے ہٹا، کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید کی آیت { وَأَنْ تَصْبِرُوا خَیْرٌ لَکُمْ } میں فرماتے ہیں کہ اگر تم باندی کے نکاح سے رک جاؤ تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16819]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16819، ترقيم محمد عوامة 16308)
حديث رقم: 16309 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْعَوَّامِ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَا زَحَفَ عَنِ الزِّنَا إلَّا قَلِيلًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کسی آزاد شخص نے باندی سے نکاح کیا تو وہ زنا سے تھوڑا سا پیچھے ہٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16820]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16820، ترقيم محمد عوامة 16309)
حديث رقم: 16310 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ " يَكْرَهُ تَزَوُّجَ الْأَمَةِ مَا قَدَرَ عَلَى الْحُرَّةِ إلَّا أَنْ يَخْشَى الْعنتَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے لئے باندی سے نکاح کرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے جو آزاد سے نکاح پر قادر ہو۔ البتہ اگر زنا کا خو ف ہو تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16821، ترقيم محمد عوامة 16310)
حديث رقم: 16311 مصنف ابن أبي شيبة
جَابِرًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: سَأَلَ عَطَاءٌ جَابِرًا ، عَنْ " نِكَاحِ الْأَمَةِ، فَقَالَ: لَا يَصْلُحُ الْيَوْمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء نے حضرت جابر سے باندی سے نکاح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اب یہ جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16822، ترقيم محمد عوامة 16311)
حديث رقم: 16312 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " لَا يَصْلُحُ لِلْحُرِّ أَنْ يَتَزَوَّجَ الْأَمَةَ إلَّا أَنْ لَا يَجِدَ طَوْلًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
مکحول فرماتے ہیں کہ آزاد آدمی باندی سے اسی صورت میں شادی کرسکتا ہے جب کہ وہ آزاد عورت کا خرچہ نہ برداشت کرسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16823، ترقيم محمد عوامة 16312)
حديث رقم: 16313 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنَ حَيَّانَ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ، فَقَالَتْ: " إنَّ رَجُلًا يَخْطُبُ عَلَيَّ أَمَتِي , قَالَ: لَا تُزَوِّجِيهِ، قَالَتْ: فَإِنَّهُ يَخْشَى عَلَى نَفْسِهِ , قَالَ: لَا تُزَوِّجِيهِ , قَالَتْ: فَإِنَّهُ يَخْشَى أَنْ يَزْنِيَ بِهَا , قَالَ: فَزَوِّجِيهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ بن حیان کہتے ہیں کہ ایک عورت حضرت جابر بن زید کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ ایک آدمی نے میرے پاس میری باندی کے لئے نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ وہاں اس کی شادی نہ کراؤ۔ اس عورت نے کہا کہ پیغام بھیجنے والے کو گناہ کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے پھر فرمایا کہ وہاں اس کی شادی نہ کراؤ۔ اس عورت نے کہا کہ پیغام بھیجنے والے کو اندیشہ ہے کہ وہ اس باندی سے زنا کر بیٹھے گا۔ انہوں نے فرمایا کہ پھر وہاں اس کی شادی کرادو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16824، ترقيم محمد عوامة 16313)
حديث رقم: 16314 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمَ، وَحَمَّادٍ، سئلا عَنْ نِكَاحِ الْأَمَةِ، فَقَالَا: لِمَنْ خَشِيَ الْعَنَتَ مِنْكُمْ سورة النساء آية 25
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد سے باندی سے نکاح کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے قرآن کی آیت پڑھی { لِمَنْ خَشِیَ الْعَنَتَ مِنْکُمْ } یہ اس کے لئے جائز ہے جسے زنا کا خوف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16825، ترقيم محمد عوامة 16314)
حديث رقم: 16315 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" إنَّهُ مِمَّا وُسِّعَ بِهِ عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ , نِكَاحُ الْأَمَةِ وَالنَّصْرَانِيَّةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اس امت کو باندی اور عیسائی عورت سے نکاح کرنے کی گنجائش دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16826، ترقيم محمد عوامة 16315)
حديث رقم: 16316 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " أَيُّمَا عَبْدٍ نَكَحَ حُرَّةً فَقَدْ أُعْتِقَ نِصْفُهُ , وَأَيُّمَا حُرٍّ نَكَحَ أَمَةً فَقَدْ أَرِقَ نِصْفَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس غلام نے کسی آزاد عورت سے نکاح کیا اس غلام کا آدھا حصہ آزاد ہوگیا اور جس آزاد نے باندی سے نکاح کیا اس کا آدھا حصہ غلام ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16827، ترقيم محمد عوامة 16316)
حديث رقم: 16317 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ خُصَيْفِ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " نِكَاحُ الْأَمَةِ كَالْمَيْتَةِ وَالدَّمِ وَلَحْمِ الْخِنْزِيرِ , لَا يَحِلُّ إلَّا لِلْمُضْطَرِّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ باندی کا نکاح مردار، خون اور خنزیر کے گوشت کی طرح ہے جو صرف سخت مجبور کیلئے جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16828، ترقيم محمد عوامة 16317)