☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی اپنی بیوی کوطلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر ایک آدمی اپنی بیوی کوطلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 16301 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ، ثُمَّ تَزَوَّجَهَا عَبْدٌ بِغَيْرِ إذْنِ مَوَالِيهِ فَدَخَلَ بِهَا" , قَالَ الْحَسَنُ:" لَيْسَ بِزَوْجٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے اور شرعی ملاقات بھی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے گی؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ یہ اس کا خاوند نہیں ہے۔ یعنی وہ پہلے خاوند کے لئے حلال نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16811، ترقيم محمد عوامة 16301)
حدیث نمبر: 16302 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، مثل قَوْلِ الْحَسَنِ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے بھی یہی منقول ہے۔ البتہ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ یہ غلام اس کا خاوندبن گیا۔ اب وہ پہلے خاوند سے نکاح کرسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16812، ترقيم محمد عوامة 16302)
حدیث نمبر: 16303 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الْمَرْأَةِ تُطْلَقُ ثَلَاثًا فَيَتَزَوَّجُهَا عَبْدٌ بِغَيْرِ إذْنِ مَوَالِيهِ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ" كُلُّ نِكَاحٍ عَلَى غَيْرِ وَجْهِ نِكَاحٍ، فَإِنَّهَا لَا تَرْجِعُ إلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو تین طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ نکاح درست نہیں، لہٰذا وہ پہلے خاوند سے نکاح نہیں کرسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16814، ترقيم محمد عوامة 16303)
حدیث نمبر: 16304 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" لَا تَرْجِعُ إلَيْهِ، لِأَنَّهُ نِكَاحٌ لَيْسَ رشدة".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ پہلے خاوند سے نکاح نہیں کرسکتی، کیونکہ نکاح درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16815، ترقيم محمد عوامة 16304)
حدیث نمبر: 16305 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ:" لَا يَحِلُّ لَهَا أَنْ تَرْجِعَ بِهِ إلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ حَتَّى تُنْكَحَ نِكَاحَ الْمُسْلِمِينَ الَّذِي يَجُوزُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک پہلے خاوند سے نکاح نہیں کرسکتی جب تک مسلمانوں والا جائز نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16816، ترقيم محمد عوامة 16305)
حدیث نمبر: 16306 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قال: نَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، قال: نَا لَيْثٌ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " كُلُّ نِكَاحٍ كَانَ بِغَيْرِ سُنَّةٍ، فَإِنَّ الْمَرْأَةَ لَا تَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ غیر شرعی نکاح سے عورت پہلے خاوند کے لئے حلال نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16817، ترقيم محمد عوامة 16306)
حدیث نمبر: 16307 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ:" فِي الْعَبْدِ وَالْخَصِيِّ، قَالَ: هُوَ زَوْجٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ غلام اور خصی بہر حال زوج ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16818، ترقيم محمد عوامة 16307)