☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا کوئی آدمی اپنے غلام کی شادی اپنی باندی سے بغیر مہر اوربغیر گواہوں کے کراسکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← کیا کوئی آدمی اپنے غلام کی شادی اپنی باندی سے بغیر مہر اوربغیر گواہوں کے کراسکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 16281 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُزَوِّجَ الرَّجُلُ عَبْدَهُ أَمَتَهُ بِغَيْرِ مَهْرٍ وَلَا بَيِّنَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کو جائز قرار دیتے تھے کہ کوئی آدمی اپنے غلام کی شادی اپنی باندی سے بغیرمہر اور بغیر گواہوں کے کرادے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16788، ترقيم محمد عوامة 16281)
حدیث نمبر: 16282 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الرَّجُلِ يُزَوِّجُ عَبْدَهُ أَمَتَهُ بِغَيْرِ شُهُودٍ، قَالَ:" إنْ يُشْهِدْ أَحَبُّ إلَيَّ , وَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَهُوَ جَائِزٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے غلام کی شادی اپنی باندی سے بغیر گواہوں کے کراسکتا ہے البتہ اگر کسی کو گواہ بنالے تو بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16789، ترقيم محمد عوامة 16282)
حدیث نمبر: 16283 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُكْرِهُونَ الْمَمْلُوكِينَ عَلَى النِّكَاحِ وَيُغْلِقُونَ عَلَيْهِمَا الْبَابَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف غلام اور باندی کو نکاح پر مجبور کرتے تھے اور ان کے لئے دروازہ بند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16790، ترقيم محمد عوامة 16283)
حدیث نمبر: 16284 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يُزَوِّجَ الرَّجُلُ أَمَتَهُ عَبْدَهُ بِغَيْرِ مَهْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے غلام کی شادی اپنی باندی سے بغیرمہر کے کراسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16791، ترقيم محمد عوامة 16284)
حدیث نمبر: 16285 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ أَبِي فَاطِمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ سِيرِينَ، قَالَ: قُلْتُ: رَجُلٌ قَالَ لِمَمْلُوكِهِ" دُونَكَ جَارِيَتِي هَذِهِ فُلَانَةُ , فَإِنْ أَحْبَبْتَ أَنْ تَتَّخِذَهَا لِنَفْسِكَ وَإِلَّا فَبِعْهَا وَرُدَّ عَلَيَّ ثَمَنَهَا , قَالَ: اكْسُهَا ثَوْبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو فاطمہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی اپنے غلام سے یہ کہے کہ میری فلاں باندی لے لو، اگر چاہو تو اس سے نکاح کرلو اور اگر چاہو اسے بیچ کر اس کی قیمت مجھے دے دو۔ تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کو جوڑا پہنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16792، ترقيم محمد عوامة 16285)