☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا کوئی آدمی کسی لڑکی کی شادی کراتے وقت امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا)یا تسریح باحسان(بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) کی شرط لگاسکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← کیا کوئی آدمی کسی لڑکی کی شادی کراتے وقت امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا)یا تسریح باحسان(بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) کی شرط لگاسکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 16271 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ إذَا زَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنَاتِهِ أَوِ امْرَأَةً مِنْ بَعْضِ أَهْلِهِ، قَالَ لِزَوْجِهَا:" أُزَوِّجُكَ تُمْسِكْ بِمَعْرُوفٍ أَوْ لتُسَرِّحْ بِإِحْسَانٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہاپنی کسی بیٹی یا اپنے عزیزوں میں سے کسی بچی کی شادی کراتے تو اس کے خاوند سے کہتے کہ میں اس کی شادی اس بات پر کرتا ہوں کہ تم امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) کروگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16778، ترقيم محمد عوامة 16271)
حدیث نمبر: 16272 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ،" كَانَ إذَا زَوَّجَ اشْتَرَطَ: إِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإحْسَانٍ 229"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما جب کسی بچی کی شادی کراتے تو خاوند سے امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) کی شرط لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16779، ترقيم محمد عوامة 16272)
حدیث نمبر: 16273 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، كَانَ إذَا أَنْكَحَ قَالَ:" أُنْكِحُكَ عَلَى مَا قَالَ اللَّهُ: فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی کا نکاح کراتے تو فرماتے کہ میں تم سے اس بات پر نکاح کراتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہے {إمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } یعنی یا اچھے طریقے سے نبھاؤ یا عمدہ طریقے سے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16780، ترقيم محمد عوامة 16273)
حدیث نمبر: 16274 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ،" أَنَّهُ خَطَبَ إلَى ابْنِ عُمَرَ مَوْلَاةً لَهُ، فَقَالَ لَهُ: مثل ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی ایک مولاۃ خاتون کے لئے نکاح کا پیغام بھجوایا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے یہی فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16781، ترقيم محمد عوامة 16274)
حدیث نمبر: 16275 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلْتُهُ فَقُلْتُ: " أَكَانُوا يَشْتَرِطُونَ عندَ عُقْدَةِ النِّكَاحِ: إِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ؟ 229؟ قَالَ: فَقَالَ: ذَلِكَ لَهُمْ , وَإِنْ لَمْ يَشْتَرِطُوا مَا كَانَ أَصْحَابُنَا يَشْتَرِطُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ کیا اسلاف نکاح کرتے وقت امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) کی شرط لگایا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ یہ شرط تو نہ لگاتے تھے بلکہ شرط لگائے بغیر اس بات کا لحاظ ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16782، ترقيم محمد عوامة 16275)
حدیث نمبر: 16276 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ جُوَيْبرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ: وَأَخَذْنَ مِنْكُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا سورة النساء آية 21 , قَالَ: فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک قرآن مجید کی آیت { وَأَخَذْنَ مِنْکُمْ مِیثَاقًا غَلِیظًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16783، ترقيم محمد عوامة 16276)
حدیث نمبر: 16277 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ: وَأَخَذْنَ مِنْكُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا سورة النساء آية 21 , قَالَ: إِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ 229
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر قرآن مجید کی آیت { وَأَخَذْنَ مِنْکُمْ مِیثَاقًا غَلِیظًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16784]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16784، ترقيم محمد عوامة 16277)
حدیث نمبر: 16278 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ: وَأَخَذْنَ مِنْكُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا سورة النساء آية 21 قَالَ: عُقْدَةُ النِّكَاحِ , قَالَ: قَوْلُهُ:" قَدْ زَوَّجْتُكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَأَخَذْنَ مِنْکُمْ مِیثَاقًا غَلِیظًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد عقد نکاح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16785، ترقيم محمد عوامة 16278)
حدیث نمبر: 16279 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، وَمُجَاهِدٍ: وَأَخَذْنَ مِنْكُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا سورة النساء آية 21 قال:" أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانَةِ اللَّهِ وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ اور حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَأَخَذْنَ مِنْکُمْ مِیثَاقًا غَلِیظًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ تم نے ان سے اللہ کی امانت کو لیا ہے اور ان کی شرم گاہوں کو اپنے لئے اللہ کے کلمے سے حلال کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16786، ترقيم محمد عوامة 16279)
حدیث نمبر: 16280 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : وَأَخَذْنَ مِنْكُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا سورة النساء آية 21 قَالَ: إِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَأَخَذْنَ مِنْکُمْ مِیثَاقًا غَلِیظًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16787، ترقيم محمد عوامة 16280)