☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگرکوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تومہر کس پر واجب ہوگا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگرکوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تومہر کس پر واجب ہوگا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 16267 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: قَالَ شُرَيْحٌ: " إذَا أَنْكَحَ الرَّجُلُ ابْنَهُ وَهُوَ صَغِيرٌ جَازَ عَلَيْهِ، فَإِذَا بَلَغَ فَإِنْ طَلَّقَ فَنِصْفُ الْمَهْرِ عَلَى الَّذِي كَفَلَ بِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تو یہ جائز ہے۔ البتہ جب وہ بالغ ہو اور طلاق دے دے تونصف مہر اس پر واجب ہوگا جو بچے کا کفیل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16772، ترقيم محمد عوامة 16267)
حدیث نمبر: 16268 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" الصَّدَاقُ عَلَى الِابْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں مہربچے پر واجب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16773، ترقيم محمد عوامة 16268)
حدیث نمبر: 16269 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، عَنِ الرَّجُلِ" يُزَوِّجُ ابْنَهُ وَهُوَ صَغِيرٌ , قَالَ الْحَكَمُ: عَلَى الِابْنِ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اپنے نابالغ بچے کی شادی کرادے تو مہر کس پر واجب ہوگا؟ حضرت حکم نے فرمایا کہ مہر لڑکے پر واجب ہے۔ حضرت حماد نے فرمایا کہ باپ پر لازم ہے۔ حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ مہر اس پر واجب ہے جس کا تم نے نکاح کرایا یعنی لڑکے پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16774، ترقيم محمد عوامة 16269)
حدیث نمبر: 16270 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" هُوَ عَلَى الْأَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس صورت میں مہر باپ پر لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16777، ترقيم محمد عوامة 16270)