☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الوليين يزوجان
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← في الوليين يزوجان
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 16242 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُلَيَّةَ ، ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إذَا أَنْكَحَ الْوَلِيَّانِ فَهِيَ لِلْأَوَّلِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب دو ولی نکاح کرائیں تو پہلے کا نکاح معتبر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16747، ترقيم محمد عوامة 16242)
حديث رقم: 16243 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إذَا أَنْكَحَ الْوَلِيَّانِ ؛ فَهِيَ لِلْأَوَّلِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب دو ولی نکاح کرائیں تو پہلے کا نکاح معتبر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16748، ترقيم محمد عوامة 16243)
حديث رقم: 16244 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ:" أَنَّ امْرَأَةً زَوَّجَهَا وَلِيٌّ لَهَا بِالْكُوفَةِ عُبَيْدَ اللَّهِ , وَتَزَوَّجَهَا بِالشَّامِ رَجُلٌ آخَرُ قَبْلَ عُبَيْدِ اللَّهِ , فَقَدِمَ الرَّجُلُ فَخَاصَمَ عُبَيْدَ اللَّهِ إلَى عَلِيٍّ فَقَضَى بِهَا لِلْأَوَّلِ بَعْدَمَا وَارِثَ الْآخَرَ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت کا نکاح کوفہ میں موجود ایک ولی ”عبید اللہ“ نے کیا، جبکہ شام میں موجود ایک شخص نے عبید اللہ سے پہلے اس سے نکاح کرلیا تو کس کا نکاح معتبر ہوگا؟ جب شام میں موجود آدمی کوفہ آیا تو وہ یہ مقدمہ لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عدالت میں حاضر ہوا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پہلے کے حق میں فیصلہ کردیاحالان کہ دوسرے سے اس کا بچہ پیدا ہوچکا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16749، ترقيم محمد عوامة 16244)
حديث رقم: 16245 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" الْأَوَّلُ: عَبْدُ اللَّهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ گذشتہ روایت میں پہلے سے مراد ”عبید اللہ“ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16750، ترقيم محمد عوامة 16245)
حديث رقم: 16246 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، وَأَشْعَثَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ: " إذَا أَنْكَحَ الْوَلِيَّانِ ؛ فَالنِّكَاحُ لِلْأَوَّلِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جب دو ولی نکاح کرائیں تو پہلے کا نکاح معتبر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16751]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16751، ترقيم محمد عوامة 16246)
حديث رقم: 16247 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ هَارُونَ بْنِ إبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ شُرَيْحٍ: " فِي الْوَلِيَّيْنِ يُزَوِّجَانِ , قَالَ: تُخَيَّرُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر دو ولیوں نے کسی عورت کی شادی کرادی تو عورت کو اختیار دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16752، ترقيم محمد عوامة 16247)
حديث رقم: 16248 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " إذَا أَنْكَحَ الْمُجِيزَانِ ؛ فَهِيَ لِلْأَوَّلِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جب دو ولی نکاح کرائیں تو پہلے کا نکاح معتبر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16753، ترقيم محمد عوامة 16248)
حديث رقم: 16249 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ الْغِفَارِيِّ، قَالَ: كَتَبْتُ إلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي جَارِيَةٍ مِنْ جُهَيْنَةَ، زَوَّجَهَا وَلِيُّهَا رَجُلًا مِنْ قَيْسٍ , وَزَوَّجَهَا أَخُوهَا رَجُلًا مِنْ جُهَيْنَةَ , فَكَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: أَنْ" أَدْخِلْ عَلَيْهَا شُهُودًا عُدُولًا وَخَيِّرْهَا , فَأَيَّهُمَا اخْتَارَتْ فَهُوَ زَوْجُهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن قیس غفاری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کے نام خط لکھا کہ جہینہ قبیلے کی ایک لڑکی کا نکاح اس کے ولی نے قبیلہ قیس کے ایک آدمی سے کرادیا، جبکہ اس کے بھائی نے اس کا نکاح جہینہ قبیلے کے ایک آدمی سے کرایا ہے، اب وہ کس کی بیوی ہوگی؟ حضرت عمر بن عبد العزیز نے فرمایا کہ اس کے سامنے عادل گواہ لاؤ پھر اسے اختیار دو، وہ جس کو اختیار کرے وہی اس کا شوہر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16754، ترقيم محمد عوامة 16249)
حديث رقم: 16250 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرٍ فِي أَخَوَيْنِ زَوَّجَا أُخْتًا لَهُمَا قَالَ: تُخَيِّرُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر دو بھائیوں نے مختلف جگہ اپنی ایک بہن کی شادی کرادی تو اس کو دونوں کے بارے میں اختیار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16755، ترقيم محمد عوامة 16250)
حديث رقم: 16251 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ فِي الْوَلِيَّيْنِ إِذَا زَوَّجَا قَالَ: أَيُّهُمَا رَضِيَتْ فَهُوَ زَوْجُهَا
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر دو ولیوں نے کسی عورت کی شادی کرادی تو جس سے وہ راضی ہو وہی اس کا خاوند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16756، ترقيم محمد عوامة 16251)