☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص طواف میں آٹھ چکر لگا لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص طواف میں آٹھ چکر لگا لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 16037 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وطَاوُسٍ، قَالَا فِي الرَّجُلِ طَافَ ثَمَانِيَةَ أَشْوَاطٍ , قَالَ:" إنْ ذَكَرَهَا قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ طَافَ سِتَّةَ أَطْوَافٍ وَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ , وَإِذَا ذَكَرَ بَعْدَ مَا يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ طَافَ سِتَّةَ أَطْوَافٍ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ , وَإِنْ شَاءَ لَمْ يَعْتَدَّ بِذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف میں آٹھ چکر لگا لے اور اس کو دو رکعتیں ادا کرنے سے قبل ہی یاد آجائے تو وہ ایک طواف اور کرے جس میں چھ چکر لگائے اور اس کے بعد پھر چار رکعتیں ادا کرے اور اگر اس کو دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد یاد آئے تو پھر طواف کے چھ چکر اور لگائے اور دو رکعتیں اور ادا کرے اور اگر چاہے تو ان کو شمار نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16528]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16528، ترقيم محمد عوامة 16037)
حدیث نمبر: 16038 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا طَافَ بِالْبَيْتِ ثَمَانِيَةَ أَشْوَاطٍ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر طواف کے آٹھ چکر لگا لیے جائیں تو (بھی) دو رکعتیں ادا کی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16529]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16529، ترقيم محمد عوامة 16038)