☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم پہلی بار شکار کرے تو اس پر فیصلہ (حکم) لگایا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم پہلی بار شکار کرے تو اس پر فیصلہ (حکم) لگایا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 16008 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " كُلُّ مَا أَصَابَ الْمُحْرِمُ الصَّيْدَ نَاسِيًا حُكِمَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم جب بھی بھول کر شکار کرے اس پر حکم لگایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16497، ترقيم محمد عوامة 16008)
حدیث نمبر: 16009 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " كُلَّمَا أَصَابَ الْمُحْرِمُ الصَّيْدَ حُكِمَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16498، ترقيم محمد عوامة 16009)
حدیث نمبر: 16010 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: " إنِّي أَصَبْتُ صَيْدًا وَأَنَا مُحْرِمٌ , فَقَالَ شُرَيْحٌ: هَلْ كُنْتَ أَصَبْتَ قَبْلَهُ؟ قَالَ: لَا , قَالَ: لَوْ كُنْتَ فَعَلْتَ وَكَّلْتُكَ إلَى اللَّهِ تَعَالَى حَتَّى يَنْتَقِمَ مِنْكَ , وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں نے حالت احرام میں شکار کرلیا ہے؟ حضرت شریح نے اس سے فرمایا کیا تو نے اس سے پہلے بھی شکار کیا ہے؟ اس نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا کہ اگر تو نے پہلے بھی ایسا کیا ہوتا تو میں تجھے اللہ تعالیٰ کے سپرد کردیتا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تجھ سے انتقام لیتا، ارشاد باری تعالیٰ ہے { وَ اللّٰہُ عَزِیْزٌ ذُوانْتِقَامٍ }، حضرت داوٗد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے اس کا ذکر کیا آپ نے فرمایا کہ کیا اس کو چھوڑ دیں گے! اس پر حکم لگایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16499، ترقيم محمد عوامة 16010)
حدیث نمبر: 16011 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إذَا أَصَابَ مَرَّةً حُكِمَ عَلَيْهِ , ثُمَّ إنْ عَادَ لَمْ يُحْكَمْ عَلَيْهِ , ثُمَّ قَرَأَ وَمَنْ عَادَ فَيَنْتَقِمُ اللَّهُ مِنْهُ سورة المائدة آية 95"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم اگر ایک بار شکار کرلے تو اس پر حکم لگایا جائے گا اور اگر وہ دوبارہ ایسا کرے تو اس پر حکم نہیں لگایا جائے گا، پھر آپ نے قرآن پاک کی آیت تلاوت فرمائی: { وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰہُ مِنْہُ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16501، ترقيم محمد عوامة 16011)