☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو کیا کہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو کیا کہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 15997 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " أَوَّلُ مَا تَدْخُلُ مَكَّةَ , فَإِذَا انْتَهَيْتَ إلَى الْحَجَرِ فَاحْمَدِ اللَّهَ عَلَى حُسْنِ تَيْسِيرِهِ وَبَلَاغِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جب مکہ مکرمہ داخل ہو جاؤ تو حجر اسود کے قریب جاؤ اور اچھے انداز میں فصاحت و بلاغت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16486، ترقيم محمد عوامة 15997)
حدیث نمبر: 15998 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عن يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عن ابن سَعِيدٍ، يَعْنِي: مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ سَعِيدٍ، أَنَّهُ كَانَ إذَا رَأَى الْبَيْتَ , قَالَ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، فَحَيِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید جب بیت اللہ کو دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے کہ یا اللہ تو سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے پس ہم کو سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16487، ترقيم محمد عوامة 15998)
حدیث نمبر: 15999 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، رَجُلٍ ، مَكْحُولٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، عَنْ مَكْحُولٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا رَأَى الْبَيْتَ قَالَ:" اللَّهُمَّ زِدْ فِي هَذَا الْبَيْتِ تَشْرِيفًا وَتَعْظِيمًا وَمَهَابَةً , وَزِدْ مَنْ حَجَّهُ أَوِ اعْتَمَرَهُ تَشْرِيفًا وَتَعْظِيمًا وَتَكْبِيرًا وَبِرًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر مبارک جب بیت اللہ پر پڑتی تو یہ دعا فرماتے: اے اللہ اس گھر کی عظمت و ہیئت اور بزرگی میں اضافہ فرما اور جو شخص اس کا حج کرے یا عمرہ کرے اس کی بھی بزرگی، عظمت اور نیکی میں اضافہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16488، ترقيم محمد عوامة 15999)
حدیث نمبر: 16000 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ عُمَرَ لَمَّا دَخَلَ الْبَيْتَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ , وَمِنْكَ السَّلَامُ , فَحَيِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر جب بیت اللہ میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: یا اللہ تو سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے پس ہم کو سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16489]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16489، ترقيم محمد عوامة 16000)
حدیث نمبر: 16001 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ كَانَ إذَا دَخَلَ مَسْجِدَ الْكَعْبَةِ وَنَظَرَ إلَى الْبَيْتِ، قَالَ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ فَحَيِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب جب مسجد حرام میں داخل ہوتے اور ان کی نظر بیت اللہ پر پڑتی تو یہ دعا فرماتے: یا اللہ تو سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے پس ہم کو سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16490، ترقيم محمد عوامة 16001)