☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل إذا رأى البيت أيرفع يديه أم لا؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في الرجل إذا رأى البيت أيرفع يديه أم لا؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 15990 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، شُعْبَةَ ، أَبِي قَزَعَةَ الْبَاهِلِيِّ ، مُهَاجِرٍ الْمَكِّيِّ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي قَزَعَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنْ مُهَاجِرٍ الْمَكِّيِّ ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَيَرْفَعُ أَحَدُنَا يَدَيْهِ إذَا رَأَى الْبَيْتَ؟ فَقَالَ: ذَاكَ صَنِيعُ يَهُودَ , وَقَدْ حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَعَلْنَا ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مہاجر المکی فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ ہم میں سے کوئی شخص بیت اللہ کو دیکھے تو کیا وہ ہاتھوں کو بلند کرے گا؟ آپ نے فرمایا کہ یہ یہودیوں کا طریقہ ہے، ہم لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا ہم نے ایسا نہیں کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16479، ترقيم محمد عوامة 15990)
Hadith No.: 15991 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، أَبِي قَزَعَةَ الْبَاهِلِيِّ ، مُهَاجِرٍ الْمَكِّيِّ ، جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي قَزَعَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنْ مُهَاجِرٍ الْمَكِّيِّ ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَيَرْفَعُ الرَّجُلُ يَدَيْهِ إذَا رَأَى الْبَيْتَ؟ فَقَالَ:" قَدْ حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكُنَّا نَفْعَلُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا آدمی بیت اللہ کو دیکھنے کے وقت ہاتھوں کو بلند کرے گا؟ آپ نے فرمایا ہم لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا، ہم لوگوں نے ایسا کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16480، ترقيم محمد عوامة 15991)
Hadith No.: 15992 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَطَاءٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " تُرْفَعُ الْأَيْدِي فِي سَبْعِ مَوَاطِنَ: إذَا رَأَى الْبَيْتَ , وَعَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , وَفِي جَمْعٍ , وَفِي عَرَفَاتٍ , وَعِنْدَ الْجِمَارِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ سات مقامات پر ہاتھ اٹھائے جائیں گے، تکبیر تحریمہ کہتے وقت، جب بیت اللہ پر نظر پڑے، صفا پر، مروہ پر، عرفات میں، مزدلفہ میں اور رمی کرتے وقت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16481، ترقيم محمد عوامة 15992)
Hadith No.: 15993 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: " مَا أَمْعَرَ حَاجٌّ قَطُّ يَعْنِي مَا افْتَقَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن المنکدر فرماتے ہیں کہ حاجی کبھی بھی مفلس نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16482، ترقيم محمد عوامة 15993)
Hadith No.: 15994 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُونَ: " تُرْفَعُ الْأَيْدِي فِي ثَمَانِيَةِ مَوَاطِنَ: عِنْدَ الْبَيْتِ , وَعَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , وَبِعَرَفَةَ , وَبِالْمُزْدَلِفَةِ , وَعِنْدَ الْجَمْرَتَيْنِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ کے اصحاب فرماتے ہیں کہ ہاتھوں کو آٹھ مقامات پر اٹھایا جائے گا، بیت اللہ پر نظر پڑے، صفا ومروہ پر، عرفات میں، مزدلفہ میں اور دو جمرات کی رمی کرتے وقت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16483، ترقيم محمد عوامة 15994)
Hadith No.: 15995 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وخَيْثَمَةَ، قَالَا:" تُرْفَعُ فِي الصَّلَاةِ , وَعِنْدَ الْبَيْتِ , وَعَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَبِالْمُزْدَلِفَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ ہاتھوں کو نماز میں، بیت اللہ پر نظر پڑے تب، صفا ومروہ اور مزدلفہ میں بلند کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16484، ترقيم محمد عوامة 15995)
Hadith No.: 15996 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ فُضَيْلٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْحَكَمِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا تُرْفَعُ الْأَيْدِي إلَّا فِي سَبْعَةِ مَوَاضِعَ: إذَا قُمْتَ إلَى الصَّلَاةِ , وَإِذَا جِئْتَ مِنْ بَلَدٍ , وَإِذَا رَأَيْتَ الْبَيْتَ , وَإِذَا قُمْتَ عَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , وَبِعَرَفَاتٍ , وَبِجَمْعٍ , وَعِنْدِ الْجِمَارِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ آٹھ جگہوں کے علاوہ ہاتھوں کو بلند نہیں کیا جائے گا، تکبیر تحریمہ میں، جب کسی شہر میں جاؤ تب، جب بیت اللہ پر نظر پڑے، جب صفا ومروہ پر کھڑے ہو، عرفات میں، مزدلفہ میں اور جمرات کی رمی کرتے وقت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16485، ترقيم محمد عوامة 15996)