☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر عمرہ نہیں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر عمرہ نہیں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 15934 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ سَالِمٍ، قَالَ: " لَوْ كُنْتُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ مَا اعْتَمَرْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ اگر میں مکہ مکرمہ کا رہائشی ہوتا تو عمرہ نہ کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16417]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16417، ترقيم محمد عوامة 15934)
حدیث نمبر: 15935 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عُثْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ عُمْرَةٌ , إنَّمَا يَعْتَمِرُ مَنْ زَارَ الْبَيْتَ لِيَطُوفَ بِهِ وَأَهْلُ مَكَّةَ يَطُوفُونَ مَتَى شَاءُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ کے رہنے والوں پر عمرہ نہیں ہے عمرہ تو وہ کرتا ہے جو بیت اللہ کی زیارت اور اس کا طواف کرنے کا خواہشمند ہو، اور مکہ مکرمہ والے تو جب چاہیں طواف کرسکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16418، ترقيم محمد عوامة 15935)
حدیث نمبر: 15936 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ عُمْرَةٌ , إنَّمَا يَعْتَمِرُ مَنْ زَارَ الْبَيْتَ لِيَطُوفَ بِهِ , وَأَهْلُ مَكَّةَ يَطُوفُونَ مَتَى شَاءُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ والوں پر عمرہ نہیں ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اے مکہ والو! تم پر عمرہ نہیں ہے، بیشک تمہارا عمرہ تو یہ ہے کہ تم بیت اللہ کی زیارت کرلو، پس جس شخص کے اور حرم کے درمیان بطن وادی ہو وہ بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل نہ ہو، حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ کیا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بطن وادی کو حل سمجھتے تھے؟ آپ نے فرمایا بطن وادی مقام حل ہی ہے (یعنی حرم میں داخل نہیں ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16419، ترقيم محمد عوامة 15936)
حدیث نمبر: 15937 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ وُهَيْبٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ عُمْرَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر عمرہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16422، ترقيم محمد عوامة 15937)