☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب منیٰ کی طرف جائے اس وقت حج کا احرام باندھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جب منیٰ کی طرف جائے اس وقت حج کا احرام باندھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 15930 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عُثْمَانَ، عَنْ مُجَاهِدٍ , وَعَطَاءٍ، قَالَا: " لَا يُحْرِمُ بِالْحَجِّ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ حَتَّى يَتَوَجَّهَ إلَى مِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ آٹھ ذی الحجہ تک حج کا احرام نہ باندھے، جب تک منیٰ کی طرف متوجہ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16413، ترقيم محمد عوامة 15930)
حدیث نمبر: 15931 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: " خَرَجَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ مَاشِيًا وَخَرَجْتُ مَعَهُ , فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ , وَلَبَّى حِينَ تَوَجَّهَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر آٹھ ذی الحجہ کو چلتے ہوئے نکلے میں آپ کے ساتھ تھا، آپ مسجد میں داخل ہوئے اور دو رکعتیں ادا فرمائیں پھر آپ مسجد سے نکلے اور جب منیٰ جانے لگے تو تلبیہ پڑھنا شروع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16414، ترقيم محمد عوامة 15931)