☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مناسک حج سے متعلق سب سے زیادہ جاننے والے کون تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← مناسک حج سے متعلق سب سے زیادہ جاننے والے کون تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 15920 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُعَاذٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " كَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ أَعْلَمَ النَّاسِ بِالْمَنَاسِكِ ابْنُ عَفَّانَ ثُمَّ بَعْدَهُ ابْنُ عُمَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد سے مروی ہے کہ سب سے زیادہ مناسک حج کا علم حضرت ابن عفان کے پاس تھا پھر اس کے بعد حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16403، ترقيم محمد عوامة 15920)
حدیث نمبر: 15921 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا الْفَضْلُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَيْفٍ، عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّهَا قَالَتْ: " ابْنُ عَبَّاسٍ أَعْلَمُ مَنْ بَقِيَ بِالْحَجِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ موجودہ لوگوں میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما مناسک حج کے سب سے زیادہ جاننے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16404، ترقيم محمد عوامة 15921)
حدیث نمبر: 15922 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَسْلَمَ الْمُنْقِرِيِّ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ أَبِي جَعْفَرٍ فَمَرَّ عَطَاءٌ , فَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: " مَا بَقِيَ مَا بَقِيَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ أَحَدٌ أَعْلَمُ بِمَنَاسِكِ الْحَجِّ مِنْ عَطَاءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسلم المنقری فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو جعفر کے پاس بیٹھا ہوا تھا، حضرت عطاء گزرے تو حضرت ابو جعفر نے فرمایا: زمین کے اوپر اس شخص سے زیادہ مناسک حج کا علم رکھنے والا کوئی نہیں بچا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16405، ترقيم محمد عوامة 15922)