☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
منیٰ میں کس مقام پر اترا جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← منیٰ میں کس مقام پر اترا جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 15742 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَلْقٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِزَيْدِ بْنِ صُوحَانَ: أَيْنَ مَنْزِلُكَ بِمِنًى؟ قَالَ: فِي الشِّقِّ الْأَيْسَرِ، قَالَ: ذَاكَ مَنْزِلُ الدَّاجِّ فَلَمْ تَنْزِلْهُ؟
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلق سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے حضرت زید بن صوحان سے کہا، منیٰ میں آپ کی جگہ کہاں ہے؟ آپ نے فرمایا بائیں جانب، حضرت عمر نے ارشاد فرمایا کہ یہ تو حاجیوں کے خدام کی جگہ ہے اس جگہ مت اترو اور ٹھہرو، حضرت عمرو (راوی) فرماتے ہیں اور میری جگہ اسی میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16210، ترقيم محمد عوامة 15742)
حدیث نمبر: 15743 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، قَالَتْ: " كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ أَنْ يَنْزِلُوا الْجَانِبَ الْأَيْمَنَ مِنْ مِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حفصہ بنت سیرین فرماتی ہیں کہ صحابہ کرام دائیں جانب اترنا پسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16212، ترقيم محمد عوامة 15743)
حدیث نمبر: 15744 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، إسْرَائِيلَ ، جَابِرٍ ، أَبِي جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَنْزِلُ الشِّقَّ الْأَيْمَنَ مِنْ مِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منیٰ کی داہنی جانب اترے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16213، ترقيم محمد عوامة 15744)