☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حالت احرام میں اگر چچڑی وغیرہ کو مار دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حالت احرام میں اگر چچڑی وغیرہ کو مار دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 15518 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ، قَالَ: " قَتَلْتُ قُرَادًا أَوْ حُنْطُبًا وَأَنَا مُحْرِمٌ , فَقَالَ لِي سَعِيدٌ: تَصَدَّقْ بِتَمْرَةٍ، وَقَالَ: تَمْرَةٌ خَيْرٌ مِنْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن حرملہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید سے کہا کہ میں نے حالت احرام میں چچڑی یا ٹڈی کو مار ڈالا ہے، حضرت ابو سعید نے مجھ سے فرمایا کہ کھجور صدقہ کر دے، کھجور اس سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15976، ترقيم محمد عوامة 15518)
حدیث نمبر: 15519 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: سَأَلْتُ رَجُلًا عَنِ الْقُرَادِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ؟ فَقَالَ:" تَمْرَةٌ خَيْرٌ مِنْ قُرَادٍ , بَلْ نِصْفُ تَمْرَةٍ , بَلْ نَوَاةٌ خَيْرٌ مِنْ قُرَادٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم نے ایک شخص سے دریافت کیا کہ محرم اگر چچڑی کو مار ڈالے؟ اس نے فرمایا کھجور بلکہ نصف کھجور چچڑی سے بہتر ہے، بلکہ گٹھلی بھی چچڑی سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15977، ترقيم محمد عوامة 15519)
حدیث نمبر: 15520 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ، عَنْ صَاعِدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي " الْمُحْرِمِ يَقْتُلُ الْقُرَادَ , قَالَ: يُطْعِمُ كَفًّا مِنْ طَعَامِ ؛ حِنْطَةٍ , أَوْ دَقِيقٍ , أَوْ تَمْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ محرم اگر چچڑی کو مار ڈالے تو وہ گندم، آٹا یا کھجور میں سے ایک مٹھی صدقہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15978، ترقيم محمد عوامة 15520)
حدیث نمبر: 15521 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ عَنْ مُحْرِمٍ قَتَلَ حَلَمَةً؟ قَالَ: يَتَصَدَّقُ بِكِسْرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ محرم اگر بڑی چچڑی کو مار ڈالے؟ فرمایا کہ روٹی کا ٹکڑا صدقہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15979، ترقيم محمد عوامة 15521)