☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: أيام التشريق أيام أكل وشرب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← من قال: أيام التشريق أيام أكل وشرب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 15493 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إلَى عَلِيٍّ عَلَى بَغْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيَّامَ مِنًى وَهُوَيُنَادِي: إِلا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إنَّهَا لَيْسَتْ بِأَيَّامِ صِيَامٍ , إنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسعود بن حکم کی والدہ فرماتی ہیں کہ گویا کہ وہ منظر آج بھی میری آنکھوں کے سامنے ہے کہ ایام تشریق میں حضرت علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خچر پر سوار یہ ندا دے رہے تھے کہ: آگاہ ہو جاؤ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: یہ روزے رکھنے کے دن نہیں ہیں یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15951، ترقيم محمد عوامة 15493)
Hadith No.: 15494 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا سَلَّامٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بِمِنًى , فَأُتِينَا بِطَعَامٍ فَتَنَحَّى ابْنٌ لَهُ , فَقَالَ: إنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ: أَطْعِمْ فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ، قَالَ: فَأَفْطَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الشعثائ سے مروی ہے کہ ہم لوگ منیٰ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، کھانا لایا گیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما پیچھے ہٹ گئے اور فرمایا کہ میرا روزہ ہے، ان کو فرمایا کھائیے یہ کھانے، پینے کے دن ہیں، تو انھوں نے روزہ افطار کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15952، ترقيم محمد عوامة 15494)
Hadith No.: 15495 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " أَيَّامُ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ طُعْمٍ وَذِكْرٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایام تشریق کھانے اور ذکر کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15953، ترقيم محمد عوامة 15495)
Hadith No.: 15496 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، وَجَرِيرٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ عَنْ صَوْمِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ؟ فَقَالَ: قَالَ مَسْرُوقٌ: هُنَّ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے ایام تشریق میں روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت مسر وق فرماتے ہیں کہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15954، ترقيم محمد عوامة 15496)
Hadith No.: 15497 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بُدَيْلَ بْنَ وَرْقَاءٍ الْخُزَاعِيَّ عَلَى جَمَلٍ أَوْرَقَ يُنَادِي: " أَيَّامَ مِنًى أَنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جعفر کے والد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بدیل بن ورقاء الخزاعی کو ایام منیٰ میں بھیجا کہ منادی کردو کہ یہ کھانے، پینے کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15955، ترقيم محمد عوامة 15497)
Hadith No.: 15498 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ فُضَيْلٍ ، لَيْثٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، رَجُلٌ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " بَعَثَنِي النَّبِيُّ عَلَيْهِ السَّلامُ أَيَّامَ التَّشْرِيقُ فَأَمَرَنِي أَنْ أُنَادِيَ فِي النَّاسِ: إِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
انصار کے ایک شخص سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایام تشریق میں مجھے بھیجا اور حکم دیا کہ میں لوگوں میں منادی کروا دوں کہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15956، ترقيم محمد عوامة 15498)
Hadith No.: 15499 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، بِشْرِ بْنِ سُحَيْمٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ سُحَيْمٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ، فَقَالَ:" إنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إلَّا نَفْسٌ مُؤْمِنَةٌ , وَإِنَّ هَذِهِ الْأَيَّامَ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بشر بن سحیم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایام تشریق میں خطبہ دیا اور فرمایا: جنت میں صرف مؤمن شخص داخل ہوگا، اور ایام تشریق کھانے پینے کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15957، ترقيم محمد عوامة 15499)
Hadith No.: 15500 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وكِيعٌ ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، مُنْذِرِ بْنِ جَهْمٍ ، عُمَرَ بْنِ خَلْدَةَ الْأَنْصَارِيِّ ، أُمِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ مُنْذِرِ بْنِ جَهْمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ خَلْدَةَ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَتْ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا أَيَّامَ التَّشْرِيقِ يُنَادِي: إِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ وَبِعَالٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خلدہ انصاری کی والدہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا کہ وہ منادی کردیں کہ: ایام تشریق کھانے، پینے اور بیوی سے صحبت کرنے کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15958، ترقيم محمد عوامة 15500)
Hadith No.: 15501 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: " كُنَّا نَصُومُ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ بِمِنًى ثُمَّ نُهِينَا عَنْهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ہم لوگ منیٰ میں ایام تشریق کے روزے رکھا کرتے تھے پھر ہمیں اس سے منع کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15959، ترقيم محمد عوامة 15501)
Hadith No.: 15502 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، وَسَالِمٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُذَافَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، وَسَالِمٍ , عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُذَافَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يُنَادِيَ " أَيَّامَ التَّشْرِيقِ: إِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حذافہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایام تشریق میں مجھے حکم فرمایا کہ میں منادی کروا دوں کہ: یہ کھانے، پینے کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15960، ترقيم محمد عوامة 15502)
Hadith No.: 15503 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيَّامُ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایام تشریق کھانے، پینے کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15961، ترقيم محمد عوامة 15503)
Hadith No.: 15504 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، قَالَ: " أَيَّامُ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ابو الملیح فرماتے ہیں کہ ایام تشریق کھانے، پینے کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15962، ترقيم محمد عوامة 15504)
Hadith No.: 15505 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٍ ، مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ ، أَبِيهِ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ وَكِيعٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَوْمُ عَرَفَةَ وَيَوْمُ النَّحْرِ وَأَيَّامُ التَّشْرِيقِ عِيدُ أَهْلِ الْإِسْلَامِ , وَهِيَ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عرفہ، قربانی کا دن اور ایام تشریق مسلمانوں کی عید کے دن ہیں، یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15963، ترقيم محمد عوامة 15505)