☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مریض کی طرف سے جمرات کی رمی کی جائے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← مریض کی طرف سے جمرات کی رمی کی جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 15394 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُحْمَلُ الْمَرِيضُ إلَى الْجِمَارِ , فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَرْمِيَ فَلْيَرْمِ , وَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلْيُوضَعِ الْحَصَى فِي كَفِّهِ , ثُمَّ يُرْمَى بِهَا مِنْ كَفِّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مریض کو جمرات کی طرف لے کر جایا جائے گا، اگر طاقت رکھے تو خود رمی کرلے، اور اگر طاقت نہ رکھے تو کنکریاں اس کی ہتھیلی پر رکھ دی جائیں پھر کوئی شخص اس کی ہتھیلی سے کنکریاں اٹھا کر رمی کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15847]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15847، ترقيم محمد عوامة 15394)
حدیث نمبر: 15395 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُشْهَدُ بِالْمَرِيضِ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا , وَيُطَافُ بِهِ عَلَى مَحْمَلٍ فَإِذَا رَمَى الْجِمَارَ وُضِعَ فِي كَفِّهِ ثُمَّ رُمِيَ بِهِ مِنْ كَفِّهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مریض کو تمام مناسک میں حاضر کیا جائے گا، اور اس کو پالکی وغیرہ میں طواف کروایا جائے گا، جب جمرات کی رمی کرنے لگے تو اس کی ہتھیلی پر کنکریاں رکھی جائیں گی اور وہاں سے کنکریاں اٹھا کر رمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15848]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15848، ترقيم محمد عوامة 15395)
حدیث نمبر: 15396 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" يُرْمَى عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کی طرف سے کنکریاں ماری جاسکتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15849]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15849، ترقيم محمد عوامة 15396)