☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
منیٰ سے جاتے وقت نماز ظہر کہاں پر ادا کی جائے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← منیٰ سے جاتے وقت نماز ظہر کہاں پر ادا کی جائے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 15252 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنَّهُ " كَانَ يُصَلِّي يَوْمَ الصَّدَرِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِالْحَصْبَةِ , حَتَّى يَأْتِيَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ الْبَيْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے منیٰ سے خروج والے دن ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نمازیں وادی حصبہ میں ادا کیں، پھر آخر رات بیت اللہ آگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15699، ترقيم محمد عوامة 15252)
حدیث نمبر: 15253 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنُ جُبَيْرٍ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد نے منیٰ سے کوچ کے دن ظہر کی نماز عقبہ (گھاٹی) کے پیچھے پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15700]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15700، ترقيم محمد عوامة 15253)
حدیث نمبر: 15254 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، أَنّ أَبَاهُ " كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ يَوْمَ النَّفْرِ بِمَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ نے منیٰ سے کوچ کے دن ظہر کی نماز مکہ مکرمہ میں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15702]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15702، ترقيم محمد عوامة 15254)
حدیث نمبر: 15255 مصنف ابن ابی شیبہ
حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّفْرِ بِالْأَبْطَحِ , فَأَذَّنَ بِلَالٌ الظُّهْرَ , ثُمَّ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منیٰ سے کوچ کے دن مقام ابطح میں دیکھا، حضرت بلال نے ظہر کی اذان دی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ظہر پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15703، ترقيم محمد عوامة 15255)
حدیث نمبر: 15256 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ: " مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يُصَلِّيَ الْإِمَامُ يَوْمَ النَّفْرِ الظُّهْرَ بِالْأَبْطَحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سنت نبوی میں سے یہ ہے کہ امام ظہر کی نماز منیٰ سے کوچ کے دن مقام ابطح میں پڑھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15704]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15704، ترقيم محمد عوامة 15256)
حدیث نمبر: 15257 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يُصَلِّي إلَى سَقْعِ الْبَيْتِ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الطَّوَافِ شَيْءٌ , ثُمَّ أَبُو بَكْرٍ مِنْ بَعْدِهِ , ثُمَّ إنَّ عُمَرَ رَدَّهُ بَعْدُ إلَى الْمِيقَاتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ کے قریب نماز پڑھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور طواف کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہوتی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر صدیق ایسا فرماتے رہے، پھر حضرت عمر، پھر اس کے بعد حضرت عمر نے اس کو واپس میقات کی طرف (مقررہ حدود پر) لوٹا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15705]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15705، ترقيم محمد عوامة 15257)