☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص طواف کرے، کن حضرات نے اس کو اجازت دی ہے کہ وہ دو رکعتیں کعبہ میں پڑھ لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو شخص طواف کرے، کن حضرات نے اس کو اجازت دی ہے کہ وہ دو رکعتیں کعبہ میں پڑھ لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 15247 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنَّهُ كَانَ " رُبَّمَا طَافَ , ثُمَّ صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ فِي جَوْفِ الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بعض اوقات طواف کرتے اور دو رکعتیں کعبہ کے اندر جا کر پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15694، ترقيم محمد عوامة 15247)
حدیث نمبر: 15248 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمٍ، قَالَ: " رَأَيْتُهُ يَطُوفُ ثُمَّ يَدْخُلُ الْبَيْتَ , فَيُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ انہوں نے کعبہ کا طواف کیا پھر کعبہ میں داخل ہوئے اور دو رکعتیں ادا کیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15695، ترقيم محمد عوامة 15248)
حدیث نمبر: 15249 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سُئِلَ أَبِي عَنِ الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ؟ قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ فِي الْكَعْبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے خانہ کعبہ میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے اپنے والد حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ کعبہ میں نماز پڑھی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15696، ترقيم محمد عوامة 15249)
حدیث نمبر: 15250 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" دَخَلَ الْكَعْبَةَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، فَمَكَثَ فِي الْبَيْتِ فَأَطَالَ , ثُمَّ دَخَلَ ابْنُ عُمَرَ فِي أَثَرِهِ أَوَّلَ النَّاسِ , فَسَأَلْتُ بِلَالًا: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْمُقَدَّمَيْنِ، قَالَ: وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ: كَمْ صَلَّى؟".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے، حضرت اسامہ بن زید، حضرت بلال اور حضرت عثمان بن طلحہ آپ کے ساتھ تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ دیر کعبہ میں ٹھہرے، پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما لوگوں میں سب سے پہلے ان کے پیچھے داخل ہوئے میں نے حضرت بلال سے پوچھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہاں پر نماز ادا فرمائی؟ حضرت بلال نے فرمایا کہ پہلے دو ستونوں کے درمیان، راوی کہتے ہیں کہ میں ان سے پوچھنا بھول گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنی رکعتیں ادا فرمائیں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15697، ترقيم محمد عوامة 15250)
حدیث نمبر: 15251 مصنف ابن ابی شیبہ
الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ فِي تِجَاهِكَ حِينَ تَدْخُلَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن طلحہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کعبہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سامنے کی طرف دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15698، ترقيم محمد عوامة 15251)