☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی مرد یا عورت کا انتقال اس حال میں ہو جائے کہ ان پر حج لازم ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی مرد یا عورت کا انتقال اس حال میں ہو جائے کہ ان پر حج لازم ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 15236 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إلَى ابْنِ عَبَّاسٍ , فَقَالَتْ: إنْ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا حَجَّةٌ أَفَأَقْضِيهَا عَنْهَا؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" هَلْ كَانَ عَلَى أُمِّكَ دَيْنٌ؟" , قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَ:" فَكَيْفَ صَنَعْتِ؟" , قَالَتْ: قَضَيْتُهُ عَنْهَا، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" فَاللَّهُ خَيْرُ غُرَمَائِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک خاتون حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کے ذمہ حج لازم تھا کیا میں ان کی طرف سے ادا کر دوں؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ کیا ان کے ذمہ کچھ قرضہ تھا؟ اس خاتون نے عرض کیا کہ جی ہاں، آپ نے پوچھا کہ پھر تو نے اس کا کیا کیا؟ اس نے عرض کیا کہ میں نے وہ ادا کردیا ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ بہترین قرض خواہ ہے، (اس کا قرض بھی ادا کرو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15681، ترقيم محمد عوامة 15236)
حدیث نمبر: 15237 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ ، أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ وَلَا الظَّعْنَ؟ قَالَ:" حُجَّ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رزین العقیلی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میرے والد بہت بوڑھے ہیں اور وہ حج وعمرہ کی طاقت نہیں رکھتے اور وہ چل بھی نہیں سکتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15682، ترقيم محمد عوامة 15237)
حدیث نمبر: 15238 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ , أَفَأَحُجَّ عَنْهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ فَحُجَّ عَنْ أَبِيكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے والد بہت بوڑھے اور حج کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، کیا میں ان کی طرف سے حج کرلوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہاں اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15683، ترقيم محمد عوامة 15238)
حدیث نمبر: 15239 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: فِي الشَّيْخِ الْكَبِيرِ، قَالَ:" يُجَهِّزُ رَجُلًا بِنَفَقَتِهِ فَيَحُجَّ عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بوڑھے شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کے نفقہ سے کسی شخص کو تیار کیا جائے گا پھر وہ اس کی طرف سے حج کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15684، ترقيم محمد عوامة 15239)