☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يستلم الركن ثم يطوف
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← من كان يستلم الركن ثم يطوف
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 15228 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , أَنَّهُ " رَجَعَ إلَى الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَهُ , يَعْنِي: بَعْدَ الرَّكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد حجر اسود کی طرف گئے اور اس کا استلام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15673، ترقيم محمد عوامة 15228)
Hadith No.: 15229 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَاتِمٌ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ ثَلَاثًا وَمَشَى أَرْبَعًا , ثُمَّ أَتَى مَقَامَ إبْرَاهِيمَ , فَقَرَأَ" وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125 فَجَعَلَ الْمَقَامَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ , ثُمَّ رَجَعَ إلَى الرُّكْنِ فَاسْتَلَمَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف کے تین چکروں میں رمل فرمایا اور باقی چار چکر اپنی چال پر چلے پھر آپ مقام ابراہیم پر تشریف لائے اور قرآن پاک کی آیت { وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰھٖمَ مُصَلًّی } کی تلاوت فرمائی اور مقام ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان رکھ کر (نماز پڑھی) رکن پر تشریف لائے اور اس کا استلام فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15674، ترقيم محمد عوامة 15229)
Hadith No.: 15230 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ إذَا صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ رَجَعَ إلَى الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَهُ , أَوِ اسْتَقْبَلَهُ فَكَبَّرَ ثُمَّ رَجَعَ إلَى الصَّفَا".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب دو رکعتیں ادا فرما لیتے تو حجر اسود پر تشریف لاتے اور اس کا استلام فرماتے، یا سامنے ہوجاتے، پھر تکبیر کہتے اور صفا کی طرف نکل جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15675، ترقيم محمد عوامة 15230)
Hadith No.: 15231 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ أَفْلَحَ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: رَأَيْتُهُ يَفْعَلُ ذَلِكَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو دیکھا وہ بھی اسی طرح کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15676، ترقيم محمد عوامة 15231)
Hadith No.: 15232 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " إذَا أَتَيْتَ الْبَيْتَ فَاسْتَلِمِ الْحَجَرَ إنْ قَدَرْتَ عَلَيْهِ , وَذَكَرْتَ اللَّهَ وَصَلَّيْتَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , ثُمَّ تُصَلِّي عِنْدَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ أَوْ مَا شَاءَ اللَّهُ , ثُمَّ تَمْضِي تُجَاهَ وَجْهِكَ فَتَسْتَلِمَ الْحَجَرَ , وَإِلَّا فَاسْتَقْبِلْهُ وَذَكَرْتَ اللَّهَ , ثُمَّ تَخْرُجُ إلَى الصَّفَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جب بیت اللہ آؤ تو پہلے حجر اسود کا استلام کرو اگر اس پر قادر ہو اور اللہ کا ذکر کرو اور نبی پاک پر درود بھیجو پھر مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو یا جو اللہ تعالیٰ چاہے (توفیق دے) پھر اپنے چہرہ کو پھیرو اور حجر اسود کا استلام کرو وگرنہ اس کے سامنے آ جاؤ اور اللہ کا ذکر کرو اور پھر صفا کی طرف نکل جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15677، ترقيم محمد عوامة 15232)
Hadith No.: 15233 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ يَعُودُ إلَى الْحَجَرِ فَيَسْتَلِمُهُ , ثُمَّ يَخْرُجُ إلَى الصَّفَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حجر اسود کی طرف لوٹتے اور اس کا استلام کرتے پھر صفا کی طرف نکلتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15678، ترقيم محمد عوامة 15233)
Hadith No.: 15234 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَارَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ سَالِمًا " طَافَ بِالْبَيْتِ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَلْفَ الْمَقَامِ , ثُمَّ عَادَ إلَى الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَهُ , ثُمَّ خَرَجَ إلَى الصَّفَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد اللہ بن ابو سارہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ آپ نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر مقام پر دو رکعتیں ادا کیں پھر حجر اسود پر واپس آئے اور اس کا استلام کیا اور پھر صفا کی طرف نکلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15679، ترقيم محمد عوامة 15234)
Hadith No.: 15235 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إنْ شِئْتَ فَارْجِعْ إلَى الْحَجَرِ بَعْدَ الرَّكْعَتَيْنِ , وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تَرْجِعْ إلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد دوبارہ حجر اسود پر آ جاؤ اور اگر چاہو تو واپس نہ آؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15680، ترقيم محمد عوامة 15235)