☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم کا سر میں کھجلی (خارش) کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم کا سر میں کھجلی (خارش) کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 15176 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا تَعْمَلْ وَأَنْتَ مُحْرِمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اپنے سر میں جوئیں مت پڑنے دے اس حال میں کہ تو محرم ہے، (سر کو کھجانا محرم کے لیے جائز ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15616، ترقيم محمد عوامة 15176)
حدیث نمبر: 15177 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ أَفْلَحَ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: " يَحُكُّ رَأْسَهُ بِبَطْنِ أَنَامِلِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ محرم انگلیوں کے اندر والے حصہ سے کھجلی کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15617، ترقيم محمد عوامة 15177)
حدیث نمبر: 15178 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَحُكَّ الْمُحْرِمُ رَأْسَهُ حَكًّا رَفِيقًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر محرم آہستہ سے کھجلی کرے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15618، ترقيم محمد عوامة 15178)
حدیث نمبر: 15179 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَأَلَنِي رَجُلٌ أَحُكُّ رَأْسِي وَأَنَا مُحْرِمٌ؟ قَالَ:" إنْ شِئْتَ" , قَالَ: إنِّي حَكَكْتُهُ فَوَقَعَتْ مِنْهُ قَمْلَةٌ فَطَلَبْتهَا وَلَمْ أَجِدْهَا، قَالَ:" ضَالَّةٌ لَا تُوجَدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھ سے ایک شخص نے سوال کیا کہ میں حالت احرام میں اپنے سر کو کھجلا سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں اگر تو چاہے، اس نے عرض کیا کہ میں نے سر کو کھجلایا تو اس میں ایک جوں گری پھر میں نے دوبارہ اس کو تلاش کیا تو نہ پایا، آپ نے عرض کیا کہ وہ بھاگنے والی ہے تو اس کو نہ پائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15619]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15619، ترقيم محمد عوامة 15179)
حدیث نمبر: 15180 مصنف ابن ابی شیبہ
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَجُلًا قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ فِي الْحَجِّ وَهُوَ مُحْرِمٌ: أَحُكُّ رَأْسِي وَأَنَا مُحْرِمٌ؟ فَجَمَعَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَدَيْهِ جَمِيعًا فَحَكَّ بِهِمَا رَأْسَهُ، وَقَالَ:" أَمَّا أَنَا فَأَقُولُ هَذَا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا اس حال میں کہ آپ حج کے احرام میں تھے کہ میں حالت احرام میں سر کو کھجلا سکتا ہوں؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اکٹھا کیا اور ان کے ساتھ سر کو کھجلایا اور فرمایا کہ میں تو بہر حال یہی کہتا ہوں، اس شخص نے عرض کیا کہ اگر آپ کوئی جوں مار دیں؟ آپ نے فرمایا تیرے لیے دوری ہے جوں تو میرے سر کے کھجلانے میں رکاوٹ نہیں ہے، اور بیشک تم لوگوں کو حج میں صرف شکار کرنے سے روکا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15620]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15620، ترقيم محمد عوامة 15180)
حدیث نمبر: 15181 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: " بِبَطْنِ أَنَامِلِهِ , يَقُولُ فِي حَكِّ الْمُحْرِمِ رَأْسَهُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انگلیوں کے اندرونی حصہ سے محرم سر کو کھجلائے گا، اور فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بتلایا جس نے حضرت عمر کو کھجلاتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15622، ترقيم محمد عوامة 15181)
حدیث نمبر: 15182 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي " الْمُحْرِمِ، يَحُكُّ رَأْسَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ يَحُكُّهُ بِأَنَامِلِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ محرم سر کو کھجلا سکتا ہے، فرمایا کہ جی ہاں انگلیوں کے پوروں ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15624، ترقيم محمد عوامة 15182)
حدیث نمبر: 15183 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: سَمِعْتُ إبْرَاهِيمَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَحُكَّ الْمُحْرِمُ؟ قَالَ:" نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن مہاجر سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ نے حضرت ابراہیم سے یہ بات سنی تھی کہ محرم اگر سر کو کھجلا لے تو کوئی حرج نہیں ہے؟ فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15625، ترقيم محمد عوامة 15183)
حدیث نمبر: 15184 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ " يَحُكُّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ , فَفَطَنْتُ فَإِذَا هُوَ يَحُكُّهُ بِأَنَامِلِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ حالت احرام میں سر کو کھجلا رہے تھے، پھر میں نے غور سے گھور کر دیکھا تو آپ اپنی انگلیوں سے کھجلا رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15626، ترقيم محمد عوامة 15184)
حدیث نمبر: 15185 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَحُكَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں اگر محرم سر کو کھجلا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15627، ترقيم محمد عوامة 15185)
حدیث نمبر: 15186 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" يَحُكُّهُ حَكًّا خَفِيفًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم سر کو آہستہ آہستہ کھجلائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15628، ترقيم محمد عوامة 15186)