☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص حلق کروانے سے قبل اپنے سر کو خطمی مٹی سے دھو لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص حلق کروانے سے قبل اپنے سر کو خطمی مٹی سے دھو لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 15134 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا إذَا رَمَى الْجَمْرَةَ أَنْ يَغْسِلَ بِالْخِطْمِيِّ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ جمرات کی رمی کے بعد حلق سے پہلے اگر اپنے سر کو خطمی مٹی سے دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15571، ترقيم محمد عوامة 15134)
حدیث نمبر: 15135 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا حَلَّ لَكَ الْحَلْقُ فَاغْسِلْ رَأْسَكَ بِمَا شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب آپ کے لیے حلق کروانا حلال ہوگیا ہے تو اپنے سر کو جس مرضی چیز سے دھو لو (کوئی حرج نہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15572، ترقيم محمد عوامة 15135)
حدیث نمبر: 15136 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَغْسِلَ الْمُحْرِمُ رَأْسَهُ , قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں اگر کوئی شخص حلق کروانے سے قبل سر کو دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15573، ترقيم محمد عوامة 15136)
حدیث نمبر: 15137 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، قال: سَأَلْتُهُمْ أَغْسِلُ رَأْسِي قَبْلَ أَنْ أَحْلِقَ إنْ شَقَّ عَلَيَّ الْحَلْقُ؟ قَالُوا:" نَعَمْ , وَإِنْ شِئْتَ غَسَلْتَهُ بِالْخِطْمِيِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد سے دریافت کیا کہ کیا میں حلق کروانے سے قبل اپنا سر دھو سکتا ہوں؟ جب حلق کروانا دشوار ہو رہا ہو؟ ان حضرات نے فرمایا کہ ہاں، اور اگر چاہو تو خطمی مٹی سے بھی دھو لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15574، ترقيم محمد عوامة 15137)
حدیث نمبر: 15138 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ جَعْفَرِ بْنِ حَيَّانٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ " كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَغْسِلَ الرَّجُلُ رَأْسَهُ بِالْخِطْمِيِّ , قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن ناپسند فرماتے تھے کہ محرم شخص حلق کروانے سے قبل سر کو خطمی مٹی سے دھوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15575، ترقيم محمد عوامة 15138)
حدیث نمبر: 15139 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ , أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ تَغْسِلَ الْمَرْأَةُ رَأْسَهَا بِخَطْمِيٍّ , يَعْنِي: إذَا أَرَادَتْ أَنْ تُقَصِّرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر ناپسند فرماتے تھے کہ محرمہ خاتون جب بال کٹوانے کا ارادہ کرے تو وہ سر کو خطمی مٹی سے دھوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15576، ترقيم محمد عوامة 15139)
حدیث نمبر: 15140 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ يَغْسِلُ رَأْسَهُ بِالْخِطْمِيِّ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَهُ" , قَالَ: وَكَانَ عَطَاءٌ يَكْرَهُهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حلق کروانے سے قبل سر کو خطمی مٹی سے دھویا کرتے تھے، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اس کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15577، ترقيم محمد عوامة 15140)