☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ: جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ: جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 15067 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " لَا عَلَيْكَ أَنْ لا تُسَمِّيَ حَجًّا وَلَا عُمْرَةً , يَكْفِيكَ النِّيَّةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ تم پر حج یا عمرہ کا نام لینا ضروری نہیں ہے، تمہاری نیت ہی تمہیں کافی ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15502، ترقيم محمد عوامة 15067)
حدیث نمبر: 15068 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا أَرَدْتَ أَنْ تُحْرِمَ فَلَا تَقُلْ شَيْئًا , إنَّمَا عَلَيْكَ مَا عَقَدْتَ عَلَيْهِ بِنِيَّتِكَ مِنْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب احرام باندھنے کا ارادہ کرو تو کسی چیز کا نام نہ لو، بیشک آپ پر وہی لازم ہوگا جس کی آپ نے نیت کی حج یا عمرہ میں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15503، ترقيم محمد عوامة 15068)
حدیث نمبر: 15069 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " يَكْفِيكَ النِّيَّةُ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ إذَا أَرَدْتَ أَنْ تُحْرِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ آپ کے لیے حج یا عمرہ کی نیت کافی ہوجائے گی جب آپ احرام باندنے کا ارادہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15504، ترقيم محمد عوامة 15069)
حدیث نمبر: 15070 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدٍ، قَالَ: " حَجَجْتُ مَعَ نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ فَلَمْ يَكُونُوا يُسَمُّونَ حَتَّى يُشَارِفُوا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے کچھ ساتھیوں کے ساتھ حج کیا انھوں نے احرام باندھتے وقت کوئی نام وغیرہ نہیں لیا یہاں تک کہ وہ بوڑھے ہوگئے (یعنی بڑھاپے ان کا یہی عمل رہا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15505، ترقيم محمد عوامة 15070)
حدیث نمبر: 15071 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" تُجْزِئُهُ النِّيَّةُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کے لیے نیت کافی ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15506، ترقيم محمد عوامة 15071)
حدیث نمبر: 15072 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ: أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ، فَرَضَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ غَيْرَ أَنَّهُ لا يَتَكَلَّمُ بِهِمَا؟ أَنَّهُ قَالَ:" مَا أَرَادَ وَنَوَى، وَكَانَ يَأْمُرُهُ أَنْ يُسَمِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے حج وعمرہ کو اپنے اوپر لازم کرلیا مگر اس نے ان دونوں کا نام نہیں لیا؟ آپ نے فرمایا کہ جس کی اس نے نیت کی اور ارادہ کیا وہی ہوگا اور وہ حکم دیتے تھے کہ وہ نام لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15507، ترقيم محمد عوامة 15072)
حدیث نمبر: 15073 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْحَاقَ مَوْلَى آلِ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" تَكْفِيهِ النِّيَّةُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس کے لیے نیت ہی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15508، ترقيم محمد عوامة 15073)
حدیث نمبر: 15074 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" تَكْفِيهِ النِّيَّةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس کے لیے نیت ہی کافی ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15509، ترقيم محمد عوامة 15074)