☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
البُدْن صرف اونٹ میں سے ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← البُدْن صرف اونٹ میں سے ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 14872 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: " وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاهَا لَكُمْ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة الحج آية 36 مَا الْبَدَنَةُ؟ قَالَ: الْبَعِيرُ وَالْبَقَرَةُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا اللہ پاک کا ارشاد ہے، { وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاہَا لَکُمْ مِنْ شَعَائِرِ اللہِ } البدنہ سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: اونٹ اور گائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15281، ترقيم محمد عوامة 14872)
حدیث نمبر: 14873 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَمَّنْ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ:" الْبَعِيرُ وَالْبَقَرَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اونٹ اور گائے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15282، ترقيم محمد عوامة 14873)
حدیث نمبر: 14874 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَا تَكُونُ الْبُدْنُ إلَّا مِنَ الْإِبِلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں البدن صرف اونٹ میں سے ہی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15283، ترقيم محمد عوامة 14874)
حدیث نمبر: 14875 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: قَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ: " إنَّ الشَّاةَ لَنْ تَعْدُوَ أَنْ تَكُونَ نُسَيْكَةُ , وَأَنَّ الْبَقَرَةَ مِنَ الْبُدْنِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ بکری کو قربانی میں سے شمار نہیں کیا جائے گا، بیشک گائے بھی البدن میں شامل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15284، ترقيم محمد عوامة 14875)
حدیث نمبر: 14876 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، قَالَ: اخْتَلَفَ عَطَاءٌ، وَالْحَكَمُ، فَقَالَ عَطَاءٌ: هِيَ مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اور حضرت حکم کا اس بارے میں اختلاف ہوا، حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ گائے اور اونٹ میں سے ہو اور حضرت حکم فرماتے ہیں صرف اونٹ میں سے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15285، ترقيم محمد عوامة 14876)
حدیث نمبر: 14877 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَعْقُوبَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْحَيِّ , وَأَوْصَى أَنْ يُنْحَرَ عَنْهُ بَدَنَةٌ , فَسَأَلْنَا ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الْبَقَرَةِ , فَقَالَ: تُجْزِئُ، قَالَ: مِنْ أَيٍّ قَوْمٍ أَنْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: مِنْ بَنِي رَبَاحٍ، قَالَ: وَأَنَّى لِبَنِي رَبَاحٍ الْبَقَرُ؟ إنَّمَا الْبَقَرُ لِلْأَزْدِ وَعَبْدِ الْقِيسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یعقوب سے مروی ہے کہ میرے محلہ کا ایک شخص فوت ہوا اور اس نے وصیت کی کہ اس کی طرف سے بدنہ کی قربانی کی جائے، میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ گائے ذبح کی جاسکتی ہے؟ آپ نے فرمایا کافی ہوجائے گی، آپ نے پوچھا کہ تو کون سی قوم میں سے ہے؟ میں نے عرض کیا بنو رباح سے، آپ نے فرمایا بنو رباح کے پاس گائے کہاں سے آگئی؟ گائے تو ازد اور قبیلہ عبد قیس کے پاس ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15287، ترقيم محمد عوامة 14877)