☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
منیٰ سے عرفہ کب جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← منیٰ سے عرفہ کب جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 14763 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ لَاحِقِ بْنِ حُمَيْدٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ الْفَجْرَ إلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ وَرَاحِلَتُهُ مَوْقُوفَةٌ , فَلَمَّا نَظَرَ إلَى الشَّمْسِ عَلَى قِمَّةِ الْجَبَلِ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ، ثُمَّ غَدَا إلَى عَرَفَاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لاحق بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نے فجر کی نماز حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں ادا کی، ان کی سواری کھڑی تھی، جب سورج کی طرف دیکھا تو وہ سر پر پہنچ چکا تھا، آپ سواری پر سوار ہوئے اور عرفات کی طرف چل پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15163، ترقيم محمد عوامة 14763)
حدیث نمبر: 14764 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى ابْنَ عَبَّاسٍ " يَأْتِي عَرَفَةَ بِسَحَرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ صبح سویرے عرفات تشریف لائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15164، ترقيم محمد عوامة 14764)
حدیث نمبر: 14765 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " أَمَّا إبْرَاهِيمُ فَإِنَّهُ بَاتَ بِمِنًى حَتَّى إذَا أَصْبَحَ , وَطَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ سَارَ حَتَّى نزل مَنْزِلَهُ مِنْ عَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ نے منیٰ میں رات گزاری، پھر صبح ہوئی اور سورج کی کرنیں طلوع ہوئیں تو آپ چلے اور عرفات میں اپنی جگہ پر قیام فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15165، ترقيم محمد عوامة 14765)
حدیث نمبر: 14766 مصنف ابن ابی شیبہ
حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى بِمِنًى الْفَجْرَ , ثُمَّ مَكَثَ قَلِيلًا حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ , ثُمَّ سَارَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی نماز منیٰ میں ادا فرمائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ دیر آرام کیا یہاں تک کہ جب سورج طلوع ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات کی طرف چل پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15166، ترقيم محمد عوامة 14766)
حدیث نمبر: 14767 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا صَلَّيْتَ الْفَجْرَ فَسِرْ إلَى عَرَفَاتٍ , فَانْزِلْ مَنَازِلَ النَّاسِ الْأَرَاكَ وَغَيْرَهُ مِنْ مَنَازِلِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم فجر کی نماز ادا کرلو تو پھر عرفات کی طرف چلو، اور لوگوں کی جگہوں پر اترو، مقام الاراک یا دوسرے مقامات پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15167، ترقيم محمد عوامة 14767)
حدیث نمبر: 14768 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " رَأَيْتُ الْأَئِمَّةَ أَئِمَّةَ الْمَوْسِمِ يَتَحَرَّوْنَ بِغُدُوِّهِمْ إلَى عَرَفَاتٍ طُلُوعَ الشَّمْسِ , وَلَا أَرَاهُمْ تَحَرَّوْا بِهِ إلَّا فِعْلَ نَبِيِّهِمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حج کے زمانہ کے ائمہ کو دیکھا کہ وہ طلوع شمس تک عرفات میں ٹھہرتے تھے اور میں نے ان کو ٹھہرتے ہوئے نہیں دیکھا مگر ان کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فعل کی وجہ سے (کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15168، ترقيم محمد عوامة 14768)
حدیث نمبر: 14769 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ أَفْلَحَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ الْقَاسِمِ الْفَجْرَ بِمِنًى , ثُمَّ مَكَثَ سَاعَةً , ثُمَّ ارْتَحَلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے فجر کی نماز حضرت قاسم کے ساتھ منیٰ میں ادا کی، پھر کچھ دیر ٹھہرے اور پھر عرفات کی طرف چل پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15169، ترقيم محمد عوامة 14769)
حدیث نمبر: 14770 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " لَا يَخْرُجُ مِنْ مِنًى إلَى عَرَفَاتٍ حَتَّى يُصَلِّيَ بِمِنًى الْغَدَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت المسیب فرماتے ہیں کہ منیٰ سے عرفات کی طرف نہیں نکلا جائے گا جب تک کہ فجر کی نماز منیٰ میں نہ ادا کرلی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15170، ترقيم محمد عوامة 14770)