☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 14686 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ ، قَالَ: أَهْدَيْتُ إلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْوَاءِ أَوْ بِوَدَّانَ حِمَارَ وَحْشٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ، قَالَ: فَرَدَّهُ: وَقَالَ:" إنَّهُ لَيْسَ مِنَّا رَدٌّ عَلَيْكَ , وَلَكِنَّا حُرُمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الصعب بن جثامہ فرماتے ہیں کہ مقام ابواء یا مقام ودّان میں، میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حمار وحشی کا گوشت پیش کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو لوٹا دیا اور فرمایا: ہمیں یہ گوشت واپس تیری طرف لوٹانے کا کوئی حق نہ تھا، مگر ہم حالت احرام میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15078]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15078، ترقيم محمد عوامة 14686)
حدیث نمبر: 14687 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، حَبِيبٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَهْدَى الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ إلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِمَارَ وَحْشٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ , فَرَدَّهُ عَلَيْهِ وَقَالَ:" لَوْلَا أَنَّا مُحْرِمُونَ لَقَبِلْنَاهُ مِنْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت صعب بن جثامہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حمار وحشی کا گوشت پیش کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت حالت احرام میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو واپس کردیا اور فرمایا: اگر ہم حالت احرام میں نہ ہوتے تو آپ سے ضرور قبول کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15079]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15079، ترقيم محمد عوامة 14687)
حدیث نمبر: 14688 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَرِهَ طَرِيَّ الصَّيْدِ إنْ صِيدَ لِلْمُحْرِمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے تازہ اور خشک دونوں قسم کے گوشت کو محرم کے لیے ناپسند کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15080]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15080، ترقيم محمد عوامة 14688)
حدیث نمبر: 14689 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، يَزِيدَ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَهْدَى الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ إلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِمَارَ وَحْشٍ فَقَالَ:" رُدُّوا إلَيْهِ , إنَّا مُحْرِمُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صعب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حمار وحشی کا ھدیہ بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو واپس کردو ہم تو حالت احرام میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15081، ترقيم محمد عوامة 14689)
حدیث نمبر: 14690 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّهُ " كَانَ يَنْهَى الْحَرَامَ عَنْ أَكْلِ الصَّيْدِ , وَشِيقَةً وَغَيْرَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس محرم کو منع فرماتے تھے کہ وہ شکار والا گوشت کھائے یا اس کو سفر میں زاد راہ بنائے یا کسی اور کام میں لائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15082، ترقيم محمد عوامة 14690)
حدیث نمبر: 14691 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَكْلَهُ لِلْمُحْرِمِ , وَيَتْلُو وَحُرِّمَ عَلَيْكُمْ صَيْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا سورة المائدة آية 96"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الشعثائ محرم کے لیے اس کے کھانے کو ناپسند کرتے تھے، اور قرآن پاک کی یہ آیت تلاوت فرماتے { وَ حُرِّمَ عَلَیْکُمْ صَیْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15083، ترقيم محمد عوامة 14691)
حدیث نمبر: 14692 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" قُلْتُ: يَا ابْنَ أُخْتِي إنَّمَا هِيَ لَيَالٍ , فَإِنْ تَخَلَّجَ فِي صَدْرِكَ شَيْءٌ فَدَعْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: اے بھتیجے! بیشک یہ چند راتیں ہیں، اگر تیرے سینے میں کوئی چیز کھٹکے تو اس کو چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15084، ترقيم محمد عوامة 14692)
حدیث نمبر: 14693 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " هِيَ مُبْهَمَةٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ گوشت مبھم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15085، ترقيم محمد عوامة 14693)
حدیث نمبر: 14694 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ صُبَيْحٍ، عَنْ عَلِيٍّ: أَنَّهُ" كَرِهَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اس کے کھانے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15086، ترقيم محمد عوامة 14694)
حدیث نمبر: 14695 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنّ عُثْمَانَ " أُهْدِيَتْ لَهُ حَجَلٌ وَهُوَ فِي بَعْضِ حَجَّاتِهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ , فَأَمَرَ بِهَا فَطُبِخَتْ , فَجُعِلَتْ ثَرِيدًا فَأُتِيَ بِهَا فِي الْجِفَانِ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ , فَأَكَلُوا كُلُّهُمْ إلَّا عَلِيٌّ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کے لیے سفید پیروں والا جانور ھدیہ لایا گیا آپ اس وقت حاجیوں کے ساتھ حالت احرام میں تھے، آپ نے اس کے پکانے کا حکم فرمایا: اس کی ثرید بنائی گئی اور پیالوں میں لائی گئی، ہم سب حالت احرام میں تھے ہم سب نے اس کو کھایا مگر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس میں سے تناول نہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15087، ترقيم محمد عوامة 14695)
حدیث نمبر: 14696 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْهُ؟ فَقَالَ:" قَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ فَلَا تَأْكُلْ مِنْهُ أَحَبُّ إلَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کہ اس کے متعلق اختلاف واقع ہوا ہے، میرے نزدیک پسندیدہ تو یہی ہے کہ تو اس کو نہ کھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15088، ترقيم محمد عوامة 14696)