☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہو گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہو گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 14473 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " أَوَّلُ مَنْ عَرَّفَ بِالْبَصْرَةِ ابْنُ عَبَّاسٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بصرہ میں ذکر و اذکار حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اختیار فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14849]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14849، ترقيم محمد عوامة 14473)
حدیث نمبر: 14474 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ " يَخْطُبُ يَوْمَ عَرَفَةَ وَقَدِ اجْتَمَعَ النَّاسُ إلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن ابو عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن حریث کو نو ذوالحجہ کو دیکھا کہ وہ خطبہ دے رہے ہیں اور لوگ ان کے پاس جمع ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14850]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14850، ترقيم محمد عوامة 14474)
حدیث نمبر: 14475 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا وَائِلٍ وَأَصْحَابَنَا يَجْلِسُونَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَيَتَحَدَّثُونَ كَمَا يَتَحَدَّثُونَ فِي سَائِرِ الْأَيَّامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الاعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل اور ان کے ساتھیوں کو دیکھا کہ وہ نو ذوالحجہ کے دن بیٹھے ہوئے ہیں، اور وہ اسی طرح آپس میں محو گفتگو ہیں جس طرح باقی دنوں میں ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14851]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14851، ترقيم محمد عوامة 14475)
حدیث نمبر: 14476 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، أَنَّهُ رَأَى سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ" مُسْنِدَ ظَهْرِهِ إلَى الْمَقْصُورَةِ , وَيَسْتَقْبِلُ الشَّامَ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب کو یوم عرفہ کی سہ پہر دیکھا کہ انھوں نے پشت کے ساتھ امام کے کھڑے ہونے والی جگہ سے ٹیک لگائی ہوئی اور شام کی طرف رخ کیا ہوا ہے یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14852، ترقيم محمد عوامة 14476)
حدیث نمبر: 14477 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: " مَا كَانَ يَشْهَدُ الْمَسْجِدَ الْجَامِعَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ إلَّا مَنْ كَانَ يَشْهَدُهُ قَبْلَ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابو بکرہ نے فرمایا کہ نویں ذوالحجہ کی سہ پہر صرف وہی لوگ جامع مسجد میں حاضر ہوں جو اس سے پہلے بھی آیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14853، ترقيم محمد عوامة 14477)
حدیث نمبر: 14478 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ إبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: كَانُوا يَسْأَلُونَ مُحَمَّدًا عَنْ " إتْيَانِ الْمَسْجِدِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ؟ فَيَقُولُ: لَا أَعْلَمُ بِهِ بَأْسًا" , فَكَانَ يَقْعُدُ فِي مَنْزِلِهِ فَكَانَ حَدِيثُهُ فِي تِلْكَ الْعَشِيَّةِ حَدِيثَهُ فِي سَائِرِ الْأَيَّامِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد سے یوم عرفہ کی سہ پہر مسجد میں آنے کے متعلق لوگوں نے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا، وہ اپنے گھر پر تشریف فرما تھے اور وہ اس سہ پہر میں اسی طرح گفتگو کر رہے تھے جس طرح باقی دنوں میں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14854، ترقيم محمد عوامة 14478)
حدیث نمبر: 14479 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِي، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ وَحَمَّادٍ، قال: سَأَلْتهمَا عَنِ " الِاجْتِمَاعِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ , فَقَالَا: مُحْدَثٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد سے عرفہ کی سہ پہر جمع ہونے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ دونوں حضرات نے فرمایا یہ بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14855، ترقيم محمد عوامة 14479)
حدیث نمبر: 14480 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ: أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ التَّعْرِيفِ؟ فَقَالَ: " إنَّمَا التَّعْرِيفُ بِمَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ذکر و اذکار صرف مکہ میں ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14856، ترقيم محمد عوامة 14480)
حدیث نمبر: 14481 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " الْمُعَرَّفُ بِمَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ کو ذکر و اذکار اور جمع مکہ میں ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14857، ترقيم محمد عوامة 14481)
حدیث نمبر: 14482 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ ابْنِ زَيْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: " إِنَّمَا الْمُعَرَّفُ بِمَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے بھی یہی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14858، ترقيم محمد عوامة 14482)
حدیث نمبر: 14483 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ زُبَيْدٍ، قَالَ: " مَا كُنَّا نُعَرِّفُ إلَّا فِي مَسَاجِدِنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبید فرماتے ہیں کہ ہم لوگ صرف اپنی مسجدوں میں ہی یوم عرفہ میں ذکر و اذکار کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14859، ترقيم محمد عوامة 14483)
حدیث نمبر: 14484 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ الْأَزْرَقِ، عَنْ أَبِي عُمَرَ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَ: " إنَّمَا الْمُعَرَّفُ بِمَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکرو اذکار صرف مکہ مکرمہ میں ہی کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14860، ترقيم محمد عوامة 14484)
حدیث نمبر: 14485 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْحُرِّ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إنَّ أَحَقَّ مَا لَزِمَتِ الرِّجَالُ بُيُوتَهَا يَوْمَ عَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ بیشک وہ حق اور سچ ہے جو یوم عرفہ میں لوگوں نے اپنے گھروں میں لازم کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14861، ترقيم محمد عوامة 14485)
حدیث نمبر: 14486 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ سَوَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، قَالَ: " لَقَدْ رَأَيْتنَا زَمَانَ زِيَادٍ وَمَا نُنْكِرُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ مِنْ سَائِرِ الْعَشِيَّاتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین سے مروی ہے کہ ہم نے زیاد کا زمانہ دیکھا اور ہم لوگ باقی سہ پہروں میں سے یوم عرفہ کی سہ پہر کا انکار نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14862، ترقيم محمد عوامة 14486)
حدیث نمبر: 14487 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، وَالْحَكَمِ، قَالَا: " الْمُعَرَّفُ بِدْعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکرو اذکار کرنا اور اجتماع کرنا بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14863، ترقيم محمد عوامة 14487)
حدیث نمبر: 14488 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ، أنهما " كَانَا لَا يَشْهَدَانِ الْمَسْجِدَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین عرفہ کی سہ پہر میں مسجد میں حاضر نہ ہوا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14864، ترقيم محمد عوامة 14488)