☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احرام والی عورت کا زیور یا زیب وزینت اختیار کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← احرام والی عورت کا زیور یا زیب وزینت اختیار کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 14413 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ صَفِيَّةَ ابْنَةِ شَيْبَةَ، أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ, وَقِيلَ لَهَا: " إنَّ بَعْضَ بَنَاتِ أَخِيكِ يَكْرَهْنَ أَنْ يَلْبَسْنَ حُلِيَّهُنَّ وَهُنَّ مُحْرِمَاتٌ , فَأَقْسَمَتْ عَلَيْهَا لَتَلْبَسِنَّ عَلَيْهَا كُلِّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا گیا کہ آپ کی بھتیجیاں احرام کی حالت میں زیور پہننے کو ناپسند کرتی ہیں، آپ نے ان کو قسم دی کہ وہ تمام زیور استعمال کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14788، ترقيم محمد عوامة 14413)
حدیث نمبر: 14414 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، " أَنّ نِسَاءَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَبَنَاتِهِ كُنَّ يَلْبَسْنَ الْحُلِيَّ وَهُنَّ مُحْرِمَاتٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی اہلیہ اور بیٹیاں حالت احرام میں زیور استعمال کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14789، ترقيم محمد عوامة 14414)
حدیث نمبر: 14415 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " كَانُوا يَكْرَهُونَ التَّعَطُّلَ لِلْمَرْأَةِ فِي الْحِلِّ وَالْإِحْرَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام عورت کا احرام یا غیر احرام کی حالت میں زیور استعمال نہ کرنے کو ناپسند خیال کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14790، ترقيم محمد عوامة 14415)
حدیث نمبر: 14416 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَكَّامٌ الرَّازِيُّ، عَنْ سَعِيدٍ الزُّبَيْدِيِّ، قَالَ: سَأَلَتْ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنِ الْحُلِيِّ وَالْحَرِيرِ لِلْمُحْرِمَةِ أَتَلْبَسُهُ؟ قَالَ:" إنْ كَانَتْ تَلْبَسُهُ وَهِيَ حَلَالٌ فَتَلْبَسُهُ وَهِيَ مُحْرِمَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید الزبیدی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا کہ کیا عورت حالت احرام میں ریشم اور زیور استعمال کرسکتی ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اگر وہ بغیر احرام کے استعمال کرسکتی ہے تو حالت احرام میں کیوں نہیں پہن سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14791، ترقيم محمد عوامة 14416)
حدیث نمبر: 14417 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ " الْمُحْرِمَةِ مَا تُظْهِرُ مِنَ الْحُلِيِّ؟ قَالَ: الْخَاتَمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ احرام والی عورت اپنا کونسا زیور ظاہر کرے؟ آپ نے فرمایا انگوٹھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14792، ترقيم محمد عوامة 14417)
حدیث نمبر: 14418 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " تَلْبَسُ الْمُحْرِمَةُ الْحُلِيَّ الْخَفِيَّ وَتُوَارِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ احرام والی عورت وہ زیور استعمال کرے گی جس کی آواز نہ ہو اور اس کو پوشیدہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14793، ترقيم محمد عوامة 14418)
حدیث نمبر: 14419 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنِ الْأَسْوَدِ، وَعَلْقَمَةَ، قَالَا: " تَلْبَسُ الْمُحْرِمَةُ مَا كَانَتْ تَلْبَسُ وَهِيَ مُحِلَّةٌ مِنْ خَزِّهَا وَقَزِّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود اور حضرت علقمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ محرمہ عورت وہ تمام چیزیں (زیور وغیرہ) استعمال کرسکتی ہے جو وہ بغیر احرام کے استعمال کرتی ہے (زیور) وریشم وغیرہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14794، ترقيم محمد عوامة 14419)
حدیث نمبر: 14420 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ الْأَسْوَدِ " مَا تَلْبَسُ الْمُحْرِمَةُ مِنَ الْحُلِيِّ؟ فَقَالَ: مَا كَانَتْ تَلْبَسُ وَهِيَ مُحِلَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن الاسود سے دریافت کیا گیا کہ احرام والی عورت کونسا زیور استعمال کرے؟ آپ نے فرمایا جو زیور وہ بغیر احرام والی حالت میں استعمال کرتی رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14795، ترقيم محمد عوامة 14420)