☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمرات کی رمی کرتے وقت رفع یدین کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جمرات کی رمی کرتے وقت رفع یدین کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 14317 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا , وَسَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، يَقُولَانِ: كُنَّا نَرَى عَبْدَ اللَّهِ " إذَا رَمَى الْجَمْرَةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يُسَاوِيَ رَأْسَهُ , وَيُرَى بَيَاضُ إبْطَيْهِ , وَكَانَ حَصَاهُ مثل الْبُنْدُقَةِ الْحَادِرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رمی کی تو ہم نے آپ کو دیکھا آپ نے ہاتھ اٹھائے، یہاں تک کہ آپ کے ہاتھ آپ کے سر کے برابر آگئے، اور آپ کے بغلوں کی سفیدی دکھائی دینے لگی، اور آپ کی کنکری موٹے کارتوس کے برابر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14681، ترقيم محمد عوامة 14317)
حدیث نمبر: 14318 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ خَيْثَمٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إذَا رَمَى الْجَمْرَةَ فَلْيَرْفَعْ يَدَيْهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إبْطَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو چاہئے کہ اپنے ہاتھوں کو اتنا اٹھائے کہ بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14682، ترقيم محمد عوامة 14318)
حدیث نمبر: 14319 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْوَلِيدُ بْنُ دِينَارٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ إذَا رَمَى الْجَمْرَةَ تَقَدَّمَ أَمَامَهَا فَدَعَا اللَّهَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَرَفَعْنَا مَعَهُ , فَمَا يَضَعُ يَدَيْهِ حَتَّى نَمَلَّ وَنَضَعَ أَيْدِينَا , وَهُوَ كَمَا هُوَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب رمی فرمائی تو جمرہ کو اپنے سامنے رکھا اور اللہ پاک سے دعا کی اور اپنے ہاتھوں کو اٹھایا ہم نے بھی اپنے ہاتوں کو آپ کے ساتھ اٹھایا، پھر انھوں نے اپنے ہاتھوں کو نیچے نہیں کیا یہاں تک کہ اژدہام کی وجہ سے دھکم پیل شروع ہوگئی تو ہم نے اپنے ہاتھ نیچے کرلیے لیکن وہ جس طرح تھے اسی طرح رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14683، ترقيم محمد عوامة 14319)
حدیث نمبر: 14320 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَطَاءٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " تُرْفَعُ الْأَيْدِي عِنْدَ الْجِمَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جمرات کی رمی کرتے وقت ہاتھوں کو اٹھایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14684، ترقيم محمد عوامة 14320)
حدیث نمبر: 14321 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُونَ: " تُرْفَعُ الْأَيْدِي عِنْدَ الْجَمْرَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ کے اصحاب فرماتے ہیں کہ دونوں جمروں کی رمی کرتے وقت ہاتھوں کو اٹھائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14685، ترقيم محمد عوامة 14321)
حدیث نمبر: 14322 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْحَكَمِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جمرہ کی رمی کرتے وقت رفع یدین کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14686، ترقيم محمد عوامة 14322)