☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص طواف سے پہلے ہی صفا ومروہ کی سعی شروع کر دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص طواف سے پہلے ہی صفا ومروہ کی سعی شروع کر دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 14118 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا يَعْتَدُّ بِهِ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ , ثُمَّ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ حَتَّى يُمْسِيَ، قَالَ: قَدْ قَضَى مَا عَلَيْهِ وَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس کو شمار نہیں کیا جائے گا، پہلے طواف کرے پھر صفا ومروہ کی سعی کرے اور اگر وہ ایسا نہ کرے یہاں تک کہ سفر کرے (بھول جائے یا واپس چلا جائے) تو فرماتے ہیں کہ جو اس پر فریضہ تھا وہ ادا ہوگیا اور اس پر کچھ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14468]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14468، ترقيم محمد عوامة 14118)
حدیث نمبر: 14119 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي " رَجُلٍ بَدَأَ بِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ قَبْلَ الْبَيْتِ، قَالَ: يُعِيدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو طواف سے پہلے صفا ومروہ کی سعی کرے فرمایا وہ اس کا اعادہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14469]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14469، ترقيم محمد عوامة 14119)