☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایام تشریق کی تکبیرات کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← ایام تشریق کی تکبیرات کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 14110 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، يَزِيدَ ، مُجَاهِدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ أَيَّامٍ أَحَبُّ إلَى اللَّهِ فِيهِنَّ الْعَمَلُ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ أَيَّامِ الْعَشْرِ , فَأَكْثِرُوا فِيهِنَّ التَّكْبِيرَ وَالتَّهْلِيلَ وَالتَّحْمِيدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہیں ہے کوئی دن زیادہ محبوب جن میں کوئی عمل کیا جائے ان دنوں سے، یعنی ذی الحجہ کے دس دنوں سے، پس ان میں تکبیر، لا الہ الا اللہ اور تحمید کی خوب کثرت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14460، ترقيم محمد عوامة 14110)
حدیث نمبر: 14111 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مِسْكِينٍ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا , وَكَبَّرَ رَجُلٌ أَيَّامَ الْعَشْرِ , فَقَالَ مُجَاهِدٌ: " أَفَلَا رَفَعَ صَوْتَهُ فَلَقَدْ أَدْرَكْتُهُمْ , وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيُكَبِّرُ فِي الْمَسْجِدِ فَيَرْتَجُّ بِهَا أَهْلُ الْمَسْجِدِ , ثُمَّ يَخْرُجُ الصَّوْتُ إلَى أَهْلِ الْوَادِي حَتَّى يَبْلُغَ الْأَبْطُحَ , فَيَرْتَجُّ بِهَا أَهْلُ الْأَبْطُحِ , وَإِنَّمَا أَصْلُهَا مِنْ رَجُلٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد نے ایام عشر میں کسی شخص کو تکبیر کہتے ہوئے سنا تو آپ نے فرمایا: اس نے آواز کو بلند کیوں نہ کیا! بیشک میں نے تو ان لوگوں کو پایا ہے کہ ان میں سے ایک شخص تکبیر مسجد میں کہتا تو اس کی آواز کی وجہ سے پوری مسجد لرز اٹھتی پھر وہ آواز اھل وادی پر نکلتی یہاں تک کہ مقام ابطح تک پہنچ جاتی اور آواز کی وجہ سے مقام ابطح لرز اٹھتا، اور بیشک ان سب کی بنیاد وہی ایک شخص ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14461، ترقيم محمد عوامة 14111)
حدیث نمبر: 14112 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ وَحَمَّادًا عَنِ " التَّكْبِيرِ أَيَّامَ الْعَشْرِ؟ فَقَالَا: مُحْدَثٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایام عشر میں تکبیرات کے متعلق دریافت کیا؟ آپ دونوں حضرات نے فرمایا یہ بدعت ہے (اس کی کوئی اصل نہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14462، ترقيم محمد عوامة 14112)