☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 14048 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، الزُّهْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: " مَنْ أُحْصِرَ بِالْحَرْبِ نَحَرَ مِنْ حَيْثُ حُبِسَ , وَحَلَّ مِنَ النِّسَاءِ , وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ كَمَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جس شخص کو جنگ میں (یا دار الحرب میں) روک دیا جائے تو جہاں اس کو روکا جائے وہاں قربانی کرے اور عورتوں اور تمام ممنوعہ اشیاء سے حلال ہوجائے، جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (صلح حدیبیہ میں) کیا۔ علقمہ محصر کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ ھدی بھیج دے اور جب وہ ذبح ہوجائے تو احرام کھول دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14393، ترقيم محمد عوامة 14048)
حدیث نمبر: 14049 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ فِي الْمُحْصَرِ، قَالَ:" يَبْعَثُ بِهَدْيِهِ فَإِذَا ذُبِحَ حَلَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ محصر کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ ھدی بھیج دے اور جب وہ ذبح ہوجائے تو احرام کھول دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14394، ترقيم محمد عوامة 14049)
حدیث نمبر: 14050 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ هَذَا؟ فَأَخْبَرْتُهُ , فَقَالَ بِيَدِهِ: هَكَذَا، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے مجھ سے اس کے متعلق پوچھا؟ میں نے ان کو خبر دی، آپ نے فرمایا اسی طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14395، ترقيم محمد عوامة 14050)
حدیث نمبر: 14051 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " إذَا رَجَعَ لَا يُحِلُّ مِنْهُ إلَّا رَأْسُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ محصر کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ جب واپس لوٹ جائے تو حلال نہیں ہوگا سوائے اس کے سر کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14396، ترقيم محمد عوامة 14051)
حدیث نمبر: 14052 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " قَدْ حَلَّ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ هُوَ بِمَنْزِلَةِ الْحَلَالِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ ہر چیز سے حلال ہوجائے گا وہ اب حلال آدمی کے مرتبہ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14397، ترقيم محمد عوامة 14052)
حدیث نمبر: 14053 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " إذَا نُحِرَ هَدْيُهُ حَلَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح کردی جائے تو وہ احرام کھول دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14398، ترقيم محمد عوامة 14053)
حدیث نمبر: 14054 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَجُلًا مِنْ وَهْبِيلٍ أُحْصِرَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" إذَا ذُبِحَ هَدْيُهُ حَلَّ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ ایک شخص قبیلہ وھبیل میں محصر ہوگیا، حضرت عبد اللہ نے فرمایا: جب اس کی ھدی ذبح کردی جائے تو یہ تمام ممنوعات سے حلال ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14399، ترقيم محمد عوامة 14054)
حدیث نمبر: 14055 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الْمُحْصَرِ، قَالَ:" يَبْعَثُ بِالْهَدْيِ , فَإِذَا نُحِرَ حَلَّ وَعَلَيْهِ حَجٌّ مِنْ قَابِلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن محصر کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ ھدی بھیجے گا جب وہ ذبح کردی جائے تو ہ احرام کھول دے گا اور اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14400، ترقيم محمد عوامة 14055)
حدیث نمبر: 14056 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: كَانَ يَقُولُ: " إذَا فَرَضَ الرَّجُلُ الْحَجَّ فَأَصَابَهُ حَصْرٌ , فَإِنَّهُ يَبْعَثُ بِهَدْيِهِ , فَإِذَا بَلَغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ فَإِنَّهُ إنْ شَاءَ رَجَعَ , وَحَلَّ مِنْ أَشْيَاءَ وَحَرُمَ مِنْ أُخْرَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جب کسی شخص پر حج فرض ہوجائے اور چل پڑے پھر اس کو روک دیا جائے تو وہ ھدی بھیجے گا، جب ھدی ذبح کے مقام تک پہنچ جائے تو وہ احرام کھول دے اور واپس چلا جائے اگر چاہے تو اور اس پر دوبارہ احرام باندھ کر حج کی قضا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14401، ترقيم محمد عوامة 14056)
حدیث نمبر: 14057 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَالِمًا وَالْقَاسِمَ عَنِ الْمُحْصَرِ , فَقَالَا فِيهِ قَوْلَ مُحَمَّدٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم، حضرت قاسم سے محصر کے متعلق دریافت کیا؟ آپ حضرات نے بھی حضرت محمد کے قول کے مثل ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14402، ترقيم محمد عوامة 14057)
حدیث نمبر: 14058 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " إذَا ذُبِحَ هَدْيُ الْمُحْصَرِ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب محصر شخص کی ھدی ذبح کردی جائے تو وہ تمام چیزوں سے حلال ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14403، ترقيم محمد عوامة 14058)