☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکہ جاتے وقت زاد راہ ساتھ لینا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← مکہ جاتے وقت زاد راہ ساتھ لینا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 14038 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " كَانَ أُنَاسٌ يَقْدُمُونَ مَكَّةَ بِغَيْرِ زَادٍ فنزلت: فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى سورة البقرة آية 197"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ لوگ بغیر زاد راہ مکہ مکرمہ آ جایا کرتے تھے، پھر یہ آیت نازل ہوئی { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14383، ترقيم محمد عوامة 14038)
حدیث نمبر: 14039 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَطَاءٍ الْبَكَّائِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ، عَنْ قَوْلِهِ " وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى سورة البقرة آية 197، قَالَ: الطَّعَامُ وَالطَّعَامُ يَوْمَئِذٍ قَلِيلٌ , قُلْتُ: وَمَا الطَّعَامُ؟ قَالَ: السَّوِيقُ وَالتَّمْرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی } کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا اس سے مراد کھانا ہے اور کھانا آج کل بہت کم ہوتا ہے میں نے عرض کیا کھانا کیا ہو؟ آپ نے فرمایا ستو اور کھجور۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14384، ترقيم محمد عوامة 14039)
حدیث نمبر: 14040 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ سُوقَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: " وَتَزَوَّدُوا سورة البقرة آية 197، قَال: الْخُشْكِنَانْجُ وَالسَّوِيقُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ قرآن پاک کی آیت، وَ تَزَوَّدُوْا سے مراد روٹی اور ستو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14385، ترقيم محمد عوامة 14040)
حدیث نمبر: 14041 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " كَانَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ إذَا حَجُّوا لَمْ يَتَزَوَّدُوا حَتَّى يَبْلُغُوا عَقَبَةَ كَذَا وَكَذَا , فنزلت وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى سورة البقرة آية 197"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ یمن کے لوگ جب حج کے لیے تشریف لاتے تو زاد راہ نہ لاتے یہاں تک کہ فلاں فلاں گھاٹی تک پہنچ جاتے، پھر یہ آیت نازل ہوئی { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14386، ترقيم محمد عوامة 14041)
حدیث نمبر: 14042 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " كَانُوا لَا يَتَزَوَّدُونَ فِي حَجِّهِمْ حَتَّى نزلت وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى سورة البقرة آية 197 فَتَزَوَّدُوا الطَّعَامَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ لوگ حج میں زاد راہ لے کر نہ آتے یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی } پھر انھوں نے کھانا ساتھ لانا شروع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14387، ترقيم محمد عوامة 14042)